உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Shocking :۔ 16سال کے نوجوان کی نکل آئی 'پونچھ'، دیکھ کر ڈاکٹرس بھی رہ گئے حیران، لوگوں نے بتایا ہنومان کا اوتار!

    Shocking :۔ 16سال کے نوجوان کی نکل آئی 'پونچھ'، دیکھ کر ڈاکٹرس بھی رہ گئے حیران، لوگوں نے بتایا ہنومان کا اوتار! ۔ تصویر : Caters News Agency

    Shocking :۔ 16سال کے نوجوان کی نکل آئی 'پونچھ'، دیکھ کر ڈاکٹرس بھی رہ گئے حیران، لوگوں نے بتایا ہنومان کا اوتار! ۔ تصویر : Caters News Agency

    Nepal Boy with Tail : نیپال کے رہنے والے 16 سال کے دیشانت ادھیکاری دکھنے میں تو کم عمر نوجوان لگتے ہیں ، مگر جب لوگ ان کی پیٹھ کو دیکھتے ہیں تو حیران رہ جاتے ہیں ۔ دیشانت کی پٹھ کے نچلے حصہ سے پوچھ نکلی ہے ، جس کی لمبائی 70 سینٹی میٹر ہوچکی ہے ۔

    • Share this:
      دنیا میں لوگ جب اپنے آس پاس کچھ بھی انوکھا یا عجیب و غریب دیکھتے ہیں تو اس کو اس طرح اپناتے ہیں کہ انوکھی چیز جلد ہی توہم پرستی میں تبدیل ہوجاتی ہے ۔ پھر اس چیز کا انوکھا پن ختم ہوجاتی ہے صرف توہم پرستی ہی رہ جاتی ہے اور اس کو الگ الگ نظریہ سے دیکھا جانے لگتا ہے ۔ ایسا ہی کچھ نیپال کے ایک نوجوان کے ساتھ بھی ہوتا ہے ، جس کی پیٹھ کے نچلے حصے پر بال اتنے زیادہ نکل آئے کہ وہ لٹکنے لگے اور اب ان بالوں کو چوٹی بناکر اس کو پونچھ کی شکل دیدی گئی ہے، جس کو بھگوان سے جوڑ کر دیکھا جارہا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : لڑکی اور کوبرا کا رومانٹک ویڈیو وائرل، ہونٹوں پر کس کرتا دکھا 'کپل'! ویڈیو دیکھ کر اڑجائیں گے ہوش


      ڈیلی اسٹار کی ایک رپورٹ کے مطابق نیپال کے رہنے والے 16 سال کے دیشانت ادھیکاری دکھنے میں تو کم عمر نوجوان لگتے ہیں ، مگر جب لوگ ان کی پیٹھ کو دیکھتے ہیں تو حیران رہ جاتے ہیں ۔ دیشانت کی پٹھ کے نچلے حصہ سے پوچھ نکلی ہے ، جس کی لمبائی 70 سینٹی میٹر ہوچکی ہے ۔ اس پونچھ کو دیکھ کر لوگ تو چھوڑیئے ، ڈاکٹرس بھی حیران رہ گئے تھے ۔ ریڑھ کی ہڈی کی سب سے نچلی ہڈی یعنی coccyx سے نکلی اس پونچھ کو دیشانت کے والدین نے ان کے پیدا ہونے کے تقریبا پانچ دن بعد دیکھا تھا ۔

      تصویر : Caters News Agency
      تصویر : Caters News Agency


       

      یہ بھی پڑھئے : بریک اپ کے بعد نظر رکھنے کیلئے گرل فرینڈ کے بستر کے نیچے رہنے لگا شخص، پھر ہوا کچھ ایسا، اڑ گیا ہوش!


      مرر ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق دیشانت نے ایک یوٹیوب ویڈیو میں بتایا کہ جب انہیں اسپتال سے گھر لے کر آیا گیا ، تب ماں باپ کو معلوم ہوا کہ ان کی پیٹھ کے نچلے حصے پر پونچھ ہے ۔ انہوں نے کئی ڈاکٹرس کو دکھایا ، مگر کوئی نہیں سمجھ سکا کہ یہ پونچھ جیسے بال کیسے اگ آئے ہیں ۔ پھر انہوں نے پروہتوں بھی دکھانا شروع کیا ۔ تب انہوں نے پونچھ دیکھتے ہی دیشانت کو بھگوان ہنومان کا اوتار بتادیا ۔ انہوں نے کسی بھی چیز سے پونچھ کو کاٹنے کیلئے منع کردیا اور اس کو رکھنے کا مشورہ دیا ۔

      اب دیشانت کی پونچھ 70 سینٹی میٹر کی ہوچکی ہے ۔ پہلے وہ لوگوں کے سامنے پونچھ دکھانے میں کافی شرمندگی محسوس کرتے تھے ، مگر وہ ذرا بھی نہیں شرماتے ہیں ۔ یوٹیوب پر بھی ان کے ویڈیوز کافی دیکھے جاتے ہیں اور مقامی میڈیا نے بھی انہیں کوور کیا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: