سنسنی خیز انکشاف! چین جسم فروشی کیلئے پاکستانی لڑکیوں کا کررہا ہے استعمال

سنسنی خیز انکشاف! چین جسم فروشی کیلئے پاکستانی لڑکیوں کا کررہا ہے استعمال ۔ اے پی ۔ فائل فوٹو ۔

سنسنی خیز انکشاف! چین جسم فروشی کیلئے پاکستانی لڑکیوں کا کررہا ہے استعمال ۔ اے پی ۔ فائل فوٹو ۔

China Pakistani Girls: دنیا کے ماہرین کے مطابق چین شادی کے نام پر انسانی اسمگلنگ کر رہا ہے اور پاکستان نے اسے روکنے کے لیے کچھ نہیں کیا ہے۔ پاکستان کو چین کا قرض ادا کرنا ہے، اس بات کو دھیان میں رکھتے ہوئے پاکستان اس معاملہ پر خاموش ہے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Pakistan
  • Share this:
    نئی دہلی : چین اپنی غیر قانونی سرگرمیوں کو انجام دینے کے لئے چین ۔ پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) پروجیکٹ کا استعمال کر رہا ہے۔ ایسے وقت میں جب پاکستان اپنی گرتی ہوئی معیشت کو سنبھالنے کیلئے جدوجہد کر رہا ہے، چین اس کی مدد کرنے کی بجائے صورتحال سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ حالانکہ جو کچھ ہو رہا ہے، اس میں کوئی حیران کن بات نہیں ہے ۔

    درحقیقت اب سی پیک جیسے انفراسٹرکچر کی تعمیر کے پیچھے چین کے مکروہ عزائم واضح ہوتے جا رہے ہیں۔ اس منصوبے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اب چین خواتین کو اسمگل کر رہا ہے۔ 2019 میں ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ چینی لوگ پاکستان آتے ہیں اور دوسرے مذاہب کی نابالغ لڑکیوں سے شادی کر کے انہیں واپس اپنے ملک لے جاتے ہیں۔

    دنیا کے ماہرین کے مطابق چین شادی کے نام پر انسانی اسمگلنگ کر رہا ہے اور پاکستان نے اسے روکنے کے لیے کچھ نہیں کیا ہے۔ پاکستان کو چین کا قرض ادا کرنا ہے، اس بات کو دھیان میں رکھتے ہوئے پاکستان اس معاملہ پر خاموش ہے، یہاں تک کہ لڑکیوں کی اسمگلنگ میں بھی مدد کر رہا ہے۔ مانا جارہا ہے کہ چینی لوگ جعلی کاروباری دستاویزات کی بنیاد پر لڑکیوں کو اپنے ملک لے جا رہے ہیں۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ان لڑکیوں کو  3500 ڈالر سے 5000 ڈالر تک کی رقم دی جاتی ہے۔

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ سی پیک 62 ارب ڈالر کا پروجیکٹ ہے، جس کے تحت پاکستان کے بلوچستان میں واقع گوادر بندرگاہ کو مغربی چین کے صوبے سنکیانگ سے جوڑا جا رہا ہے۔ یہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا حصہ ہے۔ اس منصوبے کے معاہدے پر دستخط 2015 میں چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کے دوران ہوا تھا۔

    یہ بھی پڑھئے : پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کا پی ایم مودی سے مذاکرات کا مطالبہ، کیا سبق یادآگیا؟


    یہ بھی پڑھئے: حافظ سعید کابہنوئی عبدالرحمان مکی عالمی دہشت گردقرار، کسی کودہشت گردکہنےکاکس کوحق ہے؟



    پروجیکٹ کے تحت پاکستان میں اربوں ڈالر کی لاگت سے پاور پلانٹس اور صنعتی علاقے تیار کئے جا رہے ہیں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: