ہوم » نیوز » عالمی منظر

شرمناک ! ٹیچر نے 168 لڑکیوں کا بنایا فحش ویڈیو اور پھر کیا ایسا کام کہ پولیس کے بھی اڑ گئے ہوش ، مچا ہنگامہ

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے فروری 2017 میں اپنی ایک خاتون رشتہ دار کا بھی اپ اسکرٹ ویڈیو بنایا تھا ۔ وہیں کچھ دن بعد ملزم نے ایک شاپنگ مال میں کچھ خواتین کا ویڈیو بھی ریکارڈ کیا تھا ۔

  • Share this:
شرمناک ! ٹیچر نے 168 لڑکیوں کا بنایا فحش ویڈیو اور پھر کیا ایسا کام کہ پولیس کے بھی اڑ گئے ہوش ، مچا ہنگامہ
علامتی تصویر

سنگاپور (Singapore)  میں ایک اسکول ٹیچر کو 168 سے زیادہ لڑکیوں (Girls)  کا اپ اسکرٹ فحش ویڈیو بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ 48 سال کے ٹیچر (Teacher) پر سماج میں فحاشی پھیلانے اور خواتین کی پرائیویسی کی بے عزتی کرنے کا الزام لگایا گیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے کچھ طالبات کی ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل کردیں ۔ اس واقعہ کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد پولیس کے بھی ہوش اڑ گئے ۔


دی اسٹار کی ایک رپورٹ کے مطابق ملزم ٹیچر نے اپریل 2015 سے جولائی 2018 کے درمیان 168 طالبات کے اپ اسکرٹ ویڈیوز اپنے فون میں ریکارڈ کئے ۔ ان میں اپریل سے اکتوبر 2015 کے درمیان 8 لڑکیوں کے 15  سے زیادہ اپ اسکرٹ ویڈیوز بنائے گئے ۔ علاوہ ازیں جون 2016 میں ملزم نے دیگر 8 طالبات کے 8 ویڈیوز اپنے فون میں ریکارڈ کئے جبکہ 2017 میں جولائی سے نومبر کے درمیان 32 خواتین کی کل 105 ایسی فحش کلپس بنائی گئیں ۔ پولیس نے سبھی ویڈیوز کو ملزم کے فون سے برآمد کیا ہے ۔


خاتون رشتہ دار کا بھی بنایا تھا ویڈیو


پولیس نے بتایا کہ ملزم نے فروری 2017 میں اپنی ایک خاتون رشتہ دار کا بھی اپ اسکرٹ ویڈیو بنایا تھا ۔ وہیں کچھ دن بعد ملزم نے ایک شاپنگ مال میں کچھ خواتین کا ویڈیو بھی ریکارڈ کیا تھا ۔ ملزم کو 14 جولائی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ پولیس اس معاملہ کی گہرائی سے جانچ کررہی ہے ۔ پولیس یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ ملزم ان ویڈیوز کا کیا کرتا تھا ۔

حالانکہ پولیس نے یہ نہیں بتایا ہے کہ ملزم کی کرتوت کے بارے میں کیسے انکشاف ہوا ۔ پولیس نے ملزم کو کورٹ میں پیش کیا ، جہاں الزامات ثابت ہونے پر ملزم ٹیچر کو ایک سال کی جیل یا جرمانہ یا پھر دونوں کی سزا ہوسکتی ہے۔ وہیں متاثرین کی شناخت چھپانے کیلئے متعلقہ اسکول کا نام اجاگر نہیں کیا گیا ہے ۔
First published: Jun 27, 2020 06:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading