உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    باتھ روم سے آرہی تھی شوہر کی عجیب و غریب آواز، غصہ میں اندر داخل ہوئی بیوی! نظارہ دیکھ کر اڑگئے ہوش

    باتھ روم سے آرہی تھی شوہر کی عجیب و غریب آواز، غصہ میں اندر داخل ہوئی بیوی! نظارہ دیکھ کر اڑگئے ہوش ۔ علامتی تصویر ۔

    باتھ روم سے آرہی تھی شوہر کی عجیب و غریب آواز، غصہ میں اندر داخل ہوئی بیوی! نظارہ دیکھ کر اڑگئے ہوش ۔ علامتی تصویر ۔

    آسٹریلیا کے ایک کی زندگی میں رومانس ختم ہوگیا تھا ، مگر اس درمیان بیوی کو اپنے شوہر سے وابستہ ایک ایسے راز کے بارے میں پتہ چل گیا جس کو جان کر اس کے پیروں تلے سے زمین کھسک گئی ۔

    • Share this:
      اکثر شادی شدہ جوڑے اپنے رشتے میں رومانس کے ختم ہوجانے کی شکایت کرتے ہیں ۔ بچے ہونے کی وجہ سے میاں بیوی کی ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں، جس کے بعد دونوں کو ایک دوسرے کیلئے کم وقت ملتا ہے ۔ ایسا ہی کچھ آسٹریلیا کے ایک جوڑے کے ساتھ بھی ہورہا تھا ۔ ان کی زندگی میں رومانس ختم ہوگیا تھا ، مگر اس درمیان بیوی کو اپنے شوہر سے وابستہ ایک ایسے راز کے بارے میں پتہ چل گیا جس کو جان کر اس کے پیروں تلے سے زمین کھسک گئی ۔

      کڈاسپاٹ نام کی ایک ویب سائٹ پر میلبورن کی ایک خاتون نے اپنے شوہر سے وابستہ انتہائی عجیب و غریب واقعہ شیئر کیا ، جس کو جان کر لوگ دنگ رہ گئے ۔ خاتون نے بتایا کہ لاک ڈاون کے وقت سے وہ اور ان کے اہل خانہ گھ رپر ہی رہ رہے ہیں ۔ وہ کہیں بھی باہر نہیں جاپاتے ہیں ۔ ان کے تین بچے بھی اسکول نہیں جاتے ہیں ، جس کی وجہ سے دونوں رومانس سے محروم رہ جارہے ہیں ۔ خاتون نے بتایا کہ وہ پورا دن بچوں کو سنبھالتے ہوئے اور رشتہ داروں کے لوگوں سے ویڈیو کال پر بات کرتے ہوئے گزار دیتی ہے جبکہ اس کا شوہر آفس کے کام میں لگا رہتا ہے ۔

      کچھ وقت پہلے تک دونوں ہفتے میں ایک مرتبہ جسمانی تعلقات بنالیتے تھے ، مگر جب سے ان کا چھوٹا بچہ ان کے ساتھ سونے لگا تو ان کیلئے جسمانی تعلقات بنانا بھی مشکل ہوگیا ۔ ایسے میں شوہر رات میں دیر تک جاگنے لگا اور گیم کھیلنے لگا ۔ ایک دن خاتون گھر کے کام کرکے کافی تھک گئی تھی اس لئے جلد ہی سوگئی ۔ اچانک رات میں دو بجے اس کی نیند کھلی جب اس نے دیکھا کہ اس کا شوہر بیڈ روم میں فون کا چارجر لینے آیا ہے ۔

      چارجر لے کر شوہر باہر چلا گیا تو خاتون کو حیرانی ہوئی کہ اتنی رات میں اس کو چارجر کی کیا ضرورت پڑگئی ۔ وہ شوہر کو دیکھنے کیلئے باہر گئی تو اس نے باتھ روم سے آرہی شوہر کی آواز سنی ۔ وہ دنگ رہ گئی کہ آخر باتھ روم میں وہ کس سے بات کررہا ہے ۔ خاتون نے نزدیک سے سنا تو شوہر کسی سے ویڈیو کال پر پوچھ رہا تھا کہ کیا یہ سب ریکارڈ ہورہا ہے ۔ دوسری جانب سے کسی خاتون کی آواز سنائی پڑی تو بیوی غصہ سے باتھ روم کے اندرگھس گئی ۔ اس نے دیکھا کہ شوہر کی پینٹ نیچے اتری ہے اور اس نے ایک ہاتھ میں وائن کا گلاس پکڑ رکھا ہے اور دوسرے میں اپنا فون ۔

      شوہر کو اس حالت میں دیکھ کر وہ سمجھ گئی کہ وہ فون پر کسی کے ساتھ رومانس کررہا ہے ۔ خاتون یہ نظارہ دیکھ کر چونک گئی اور غصہ ہوکر باہر چلی گئی ۔ شوہر نے بیوی سے پہلے کہا کہ وہ آفس میٹنگ میں تھا ، مگر کافی بحث کے بعد اس نے بتایا کہ وہ پہلی مرتبہ آن لائن رومانس کررہا تھا ۔ شوہر نے کہا کہ وہ ان دونوں کے درمیان رومانس کافی مس کرتا ہے اور آفس کی ٹینشن کو دور بھگانے کیلئے اکیلے میں اس کے ساتھ وقت تلاش کرتا ہے ، مگر بیوی اس کو وقت نہیں دیتی ۔

      بیوی نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ اس نے اپنے شوہر سے کہا کہ وہ اس کی دیر تک جاگنے اور گیم کھیلنے کی عادت سے پریشان ہے ، اس لئے وہ رومانس کیلئے وقت نہیں نکال پاتی ۔ شوہر نے اسی وقت اس سے معافی مانگی ، مگر خاتون اب بھی کافی ناراض ہے اور اس کو لگ رہا ہے کہ اس کا شوہر اس کو دھوکہ دے رہا ہے ۔ خاتون نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اس کو ایسا لگ رہا ہے کہ پیٹھ پیچھے اس کا شوہر اور بھی کافی کچھ کرتا ہوگا ، جس کے بارے میں اس کو جانکاری نہیں ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: