உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    انتہائی حیران کن : والد کی لاش کے سامنے بیٹی نے کروایا بولڈ انداز میں فوٹوشوٹ ، مچ گیا ہنگامہ

    انتہائی حیران کن : والد کی لاش کے سامنے بیٹی نے کروایا بولڈ انداز میں فوٹوشوٹ ، مچ گیا ہنگامہ ۔ علامتی تصویر ۔ Pinterest

    انتہائی حیران کن : والد کی لاش کے سامنے بیٹی نے کروایا بولڈ انداز میں فوٹوشوٹ ، مچ گیا ہنگامہ ۔ علامتی تصویر ۔ Pinterest

    Glamourous Pose infront of Dead Body : سوشل میڈیا سائٹ ریڈٹ پر ان دنوں ایک امریکی خاتون کی تصویر موضوع بحث بنی ہوئی ہے اور اس کو لے کر تنازع بھی کھڑا ہورہا ہے ۔ وہ اس لئے کہ خاتون نے کافی گلیمرس انداز میں اور انتہائی بولڈ ڈریس میں ایک تصویر شیئر کی ہے ۔

    • Share this:
      والدین کو کھو دینا کسی بھی بچے کیلئے کافی دکھی کردینے والا ہوتا ہے ، کیونکہ ان کی کمی ہمیشہ ہی محسوس ہوتی رہتی ہے اور ان کی جگہ کوئی دوسرا لے بھی نہیں سکتا ہے ۔ موت کے بعد جسد خاکی کی آخری رسوم کا وقت بھی ایسا ہوتا ہے جب کنبہ ہی نہیں دور دراز کے لوگوں کی آنکھیں بھی نم ہوجاتی ہیں ۔ ایسے موقع پر ہر کسی سے یہی امید کی جاتی ہے کہ وہ مرنے والے کی روح کی تسکین کیلئے خاموشی اختیار کرے اور اس کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کرے ۔ مگر شاید ہر کوئی ان باتوں کو سمجھ نہیں پاتا ہے ۔ حال ہی میں ایک خاتون کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ، جس نے اپنے والد کی آخری رسوم کے وقت فوٹوشوٹ کروایا ۔

      سوشل میڈیا سائٹ ریڈٹ پر ان دنوں ایک امریکی خاتون کی تصویر موضوع بحث بنی ہوئی ہے اور اس کو لے کر تنازع بھی کھڑا ہورہا ہے ۔ وہ اس لئے کہ خاتون نے کافی گلیمرس انداز میں اور انتہائی بولڈ ڈریس میں ایک تصویر شیئر کی ہے ۔ اب آپ سوچیں گے کہ گلیمرس پوز میں فوٹو کھینچوانا غلط کیسے ہوسکتا ہے ۔ دراصل خاتون کے پیچھے اس کے والد کی لاش ایک کاسکیٹ میں رکھی نظر آرہی ہے ۔ پیھچے سے ان کا ہاتھ دکھ رہا ہے ۔ خاتون نے ایسے پوز دیتے ہوئے تصویر اپنے والد کی لاش کے ٹھیک سامنے کھڑے ہوکر کھینچوائی ہے ، جس کو لے کر لوگ اس کو کافی ٹرول کررہے ہیں ۔

      تصویر : Reddit
      تصویر : Reddit


      ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق خاتون نے اس تصویر کو انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا ، جہاں سے اس کو ریڈٹ پر ایک گروپ میں شیئر کیا گیا ۔ تب سے ہی خاتون کی کافی تنقید ہورہی ہے ۔ ایک شخص نے کہا کہ یہ والد کے تئیں خاتون کا انتہائی نازیبا رویہ ہے ۔ جبکہ ایک دوسرے شخص نے کہا کہ یہ کافی دکھ پہنچانے والا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: