ہوم » نیوز » عالمی منظر

بیوی نے ریفائن تیل میں تل دیا شوہر کا پرائیویٹ پارٹ ، وجہ جان کر اڑجائیں گے ہوش

برازیل میں رہنے والی 33 سال کی کرسٹینا روڈریگیز کو پولیس نے اپنے شوہر آندرے کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔ دونوں برازیل کے ساو گونکالو میں رہتے تھے ۔ گزشتہ دس سال سے دونوں ساتھ تھے ۔

  • Share this:
بیوی نے ریفائن تیل میں تل دیا شوہر کا پرائیویٹ پارٹ ، وجہ جان کر اڑجائیں گے ہوش
بیوی نے ریفائن تیل میں تل دیا شوہر کا پرائیویٹ پارٹ ، وجہ جان کر اڑجائیں گے ہوش

میاں بیوی کے درمیان جھگڑے تو ہوتے رہتے ہیں ۔ کئی مرتبہ جب جھگڑے برداشت سے باہر ہوجاتے ہیں ، تب معاملہ طلاق تک پہنچ جاتا ہے ، لیکن کیا ہو اگر جھگڑے کے باوجود پارٹنر طلاق دینے کیلئے تیار نہ ہو؟ تب اس رشتے کا خوفناک انجام ہونا طے ہوتا ہے ۔ ایسا ہی کچھ برازیل میں رہنے والے ایک جوڑے کےساتھ ہوا ۔ دونوں کا رشتہ اتنا زیادہ خراب ہوگیا کہ آخر میں بیوی نے شوہر کو جان سے مار ڈالا ، لیکن اس کے بعد خاتون نے ایک اور خوفناک قدم اٹھایا ۔


برازیل میں رہنے والی 33 سال کی کرسٹینا روڈریگیز کو پولیس نے اپنے شوہر آندرے کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔ دونوں برازیل کے ساو گونکالو میں رہتے تھے ۔ گزشتہ دس سال سے دونوں ساتھ تھے ۔ حالانکہ اس جوڑے نے دو سال کا بریک لیا تھا ، لیکن پھر دونوں ساتھ رہنے لگے تھے ۔ اس کے بعد پھر سے دونوں کے درمیان جھگڑے شروع ہوگئے تھے ۔ اکثر پڑوسیوں کو ان کے گھر سے چیخنے چلانے کی آوازیں آتی تھیں ۔ لیکن گزشتہ دنوں ان کا جھگڑا اتنا زیادہ بڑھ گیا کہ کرسٹینا نےآندرے کی جان لے لی ۔


قتل کے بعد کرسٹینا نے پولیس کو اطلاع دے کر خودسپردگی کردی ۔ جب پولیس ان کے گھر گئی تو وہاں کچن میں انہیں خون میں لت پت چاقو ملا ۔ ساتھ ہی گیس پر کڑاہی چڑھی ہوئی ملی ، جس میں تیل میں گوشت کا ٹکڑا پڑا تھا ۔ یہ دراصل آندرے کا پرائیویٹ پارٹ تھا ، جس کو کرسٹینا نے کاٹ کر فرائی کردیا تھا ۔ کرسٹینا نے بتایا کہ دونوں کا رشتہ کافی خراب ہوچکا تھا ۔ کرسٹینا طلاق کا نام لیتی تھی تو آندرے اس کے ساتھ مار پیٹ کرتا تھا ۔


کرسٹینا کا دفاع کررہے وکیل نے بتایا کہ یہ قتل سیلف ڈیفنس میں ہوا ہے ۔ آندرے کافی جارح ہوگیا تھا اور کرسٹینا کو طلاق نہیں دینے پر بضد تھا ۔ ساتھ ہی اس کا کہنا تھا کہ اگر کرسٹینا اس کی نہیں ہے تو کسی کی نہیں ہوپائے گی ۔ وکیل نے کہا کہ کرسٹینا نے خود ہی خودسپردگی کردی ، اس وجہ سے اس کو سزا نہیں ملنی چاہئے ۔

حالانکہ معاملہ کے سامنے آنے کے بعد کرسٹینا کے خلاف بھی کئی لوگ آئے ۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ پارٹ کو کاٹ کر فرائی کرنا سیلف ڈیفنس کیسے ہوسکتا ہے ؟
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 12, 2021 06:02 PM IST