ہوم » نیوز » عالمی منظر

بوائے فرینڈ کو ماں سے ملوانا پڑگیا مہنگا ، کچھ دنوں بعد اسٹنگ آپریشن سے سامنے آئی ایسی سچائی کہ لڑکی کے اڑ گئے ہوش

گرل فرینڈ کی ماں کو دیکھ کر اس کا بوائے فرینڈ اس قدر اٹریکٹ ہو گیا کہ اس نے موبائل پر اس کے ساتھ بات چیت شروع کردی ۔

  • Share this:
بوائے فرینڈ کو ماں سے ملوانا پڑگیا مہنگا ، کچھ دنوں بعد اسٹنگ آپریشن سے سامنے آئی ایسی سچائی کہ لڑکی کے اڑ گئے ہوش
بوائے فرینڈ کو ماں سے ملوانا پڑگیا مہنگا ، کچھ دنوں بعد اسٹنگ آپریشن سے سامنے آئی ایسی سچائی کہ لڑکی کے اڑ گئے ہوش

امریکہ کے نیو یارک میں ایک لڑکی کو اپنے عاشق کا اپنی ماں سے تعارف کروانا مہنگا پڑ گیا۔ گرل فرینڈ کی ماں کو دیکھ کر اس کا بوائے فرینڈ اس قدر اٹریکٹ ہو گیا کہ اس نے موبائل پر اس کے ساتھ بات چیت شروع کردی ۔ لیکن ایک دن 22 سال کے اس دھوکہ باز عاشق کا راز فاش ہوگیا ۔ گرل فرینڈ نے اسٹنگ آپریشن کرکے اپنے عاشق کی اصلیت کو بے نقاب کردیا ۔ اس واقعہ کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہیں ۔


برائٹ ہیومینٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق اس لڑکے کا نام جیک ہے ، جو نیویارک یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہے ۔ اس کو ایشلے نام کی ایک لڑکی سے محبت تھی ۔ لیکن ایک دن جب ایشلے نے جیک کو اپنی ماں سے ملوایا تو وہ ان سے متاثر ہوگیا ۔ ایشلے کی ماں بھی اس کی طرف راغب ہوگئی ۔ اس نے جیک کے ساتھ فلرٹ کرنا شروع کردیا۔ اس کے بعد دونوں نے فون پر ایک دوسرے سے باتیں شروع کردیں ۔ جب ایشلے کو اس کا احساس ہوا تو وہ اس بات سے غمزدہ ہوگئی کہ اس کا بوائے فرینڈ اتنا بڑا دھوکہ باز ہے اور وہ اس کی ماں کے ساتھ تعلقات بنانا چاہتا ہے ۔


یہ بھی پڑھیں : مالدار غیر شادی شدہ خواتین غیر ملکی اسپرم سے پیدا کررہی ہیں بچے ، وجہ جان کر اڑ جائیں گے ہوش


لیکن ایشلے کو اس بات سے زیادہ صدمہ پہنچا کہ اس کی ماں بھی اس کے ساتھ تعلقات بنانا چاہتی ہے ۔ ایشلے نے ان دونوں کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کا منصوبہ بنایا ۔ ایشلے نے یوٹیوب چینل ٹو کیٹ اے چیٹر کی ٹیم سے رابطہ کیا ۔ اس نے دونوں کی سچائی سامنے لانے کیلئے ان دونوں کو ایک پروگرام میں آنے کیلئے راضی کیا ۔ اسی دوران اس کی ماں ایک انتہائی شہوت انگیز لباس پہن کر پروگرام میں پہنچ گئیں ۔ اس نے شو کے دوران ہی نزدیکی دکھانی شروع کردی ، لیکن اسے یہ معلوم نہیں تھا کہ اس کا ویڈیو ریکارڈ کیا جارہا ہے ۔



شو کے بعد عاشق اور ایشلے کی ماں پارک میں چلی گئی ۔ وہاں تنہائی میں جاکر وہ ایک دوسرے سے تعلقات بنانے کی کوشش کرنے لگے ۔ لیکن پارک میں ایک خفیہ کیمرا بھی تھا ، جس میں ان کی تمام سرگرمیوں کو ریکارڈ کیا جارہا تھا ۔ کچھ دیر فلرٹ کے بعد جیسے ہی دونوں جسمانی تعلقات قائم کرنے کی کوشش کررہے تھے ، ایشلے ویڈیو کے ساتھ ان کے سامنے پہنچ گئیں ۔

یہ بھی پڑھیں : شادی کی پہلی رات میں خود کو ورجن دکھانے کیلئے آپریشن کروا رہی ہیں لڑکیاں ، جانیں آخر کیوں ؟

یہ دیکھ کر وہ دونوں منہ چھپانے لگے ، لیکن ان کی پول کھل چکی تھی ۔ اس کے بعد ایشلے نے دھوکہ باز عاشق جیک سے رشتہ توڑ لیا اور ماں سے بھی دوری بنالی ۔ حالانکہ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر ماں کافی شرمندہ نظر آرہی تھی ۔ اس واقعہ کی کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : ہنی مون پر ماں کو ساتھ لے گئی تھی بیٹی ، پھر ساس نے دیا داماد کے بچے کو جنم ، جان کر اڑ گئے سب کے ہوش
First published: Jan 30, 2020 07:46 PM IST