உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Shocking: یہاں کم سن لڑکیوں کو زبردستی بنایا جاتا ہے ماں ، چل رہی ہے بچے پیدا کرنے کی فیکٹری!

    Shocking: یہاں کم سن لڑکیوں کو زبردستی بنایا جاتا ہے ماں ، چل رہی ہے بچے پیدا کرنے کی فیکٹری! تصویر : Twitter/@Evie_Calling

    Shocking: یہاں کم سن لڑکیوں کو زبردستی بنایا جاتا ہے ماں ، چل رہی ہے بچے پیدا کرنے کی فیکٹری! تصویر : Twitter/@Evie_Calling

    نائیجیریا (Nigeria Baby Factory) میں یہ خوفناک کام ہورہا ہے ۔ یہاں بچہ پیدا کرنے والی فیکٹریاں چلائی جارہی ہیں ۔ بے بی فارمنگ (Baby Farming) کے نام سے چلنے والا یہ گھنونا دھندہ (Baby Selling Business in Nigeria) زور و شور سے ہورہا ہے ۔

    • Share this:
      دنیا میں کئی ایسی عجیب و غریب چیزیں (Weird Things around the world) ہیں ، جن کے بارے میں جب لوگوں کو پتہ چلتا ہے تو ان کے ہوش اڑ جاتے ہیں ۔ کئی مرتبہ یہ چیزیں دماغ کو ہی نہیں ، روح کو بھی جھنجھوڑ دینے والی ہوتی ہیں ۔ آج ہم آپ کو ایک ایسی ہی چیز کے بارے میں بتانے جارہے ہیں ۔ افریقہ کے ایک ملک میں ایسی فیکٹری ہے ، جہاں سامان نہیں ، بلکہ بچے پیدا  (Africa Baby Factory)  کئے جاتے ہیں ۔

      نائیجیریا (Nigeria Baby Factory) میں یہ خوفناک کام ہورہا ہے ۔ یہاں بچہ پیدا کرنے والی فیکٹریاں چلائی جارہی ہیں ۔ بے بی فارمنگ (Baby Farming)  کے نام سے چلنے والا یہ گھنونا دھندہ  (Baby Selling Business in Nigeria) زور و شور سے ہورہا ہے ۔ آپ کو جان کر حیرانی ہوگی کہ یہاں کم عمر کی افریقی اور دیگر ممالک کی لڑکیوں کو زبردستی حاملہ (Young Women Made Pregnant by Force in Nigeria) کیا جاتا ہے اور انہیں بچے پیدا کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے ۔ سب سے زیادہ چونکانے والی بات یہ ہے کہ یہاں 14 سال تک کی لڑکیوں کو بھی ماں بنادیا جاتا ہے ۔

      بے اولاد جوڑوں کو بیچے جاتے ہیں بچے

      بے اولاد جوڑوں کیلئے یہ کاروبار شروع کیا گیا تھا ۔ یہاں لڑکیوں کو ماں بناکر بچے ایسے جوڑوں کو بیچے جاتے ہیں ۔ اس کیلئے جوڑا بڑی رقم چکانے کیلئے بھی تیار ہوتا ہے ۔ اس وجہ سے غریبی کی مار جھیل رہی کئی خواتین اور لڑکیاں پیسوں کی لالچ کی وجہ سے اپنی مرضی سے یہاں چلی آتی ہیں ، تو کئی کو زبردستی انسانی اسمگلنگ کے ذریعہ خرید کر یہاں لایا جاتا ہے اور پھر انہیں سیروگیٹ مدر بننے پر مجبور کیا جاتا ہے ۔

      14 سے 17 سال کی ہوتی ہیں ماں بننے والی لڑکیاں

      آپ کو جان کر حیرانی ہوگی کہ یہ کاروبار صرف نائیجریا میں ہی نہیں انڈونیشیا ، یوکرین سمیت کئی اور شہروں میں بھی چل رہا ہے ۔ بے بی فارمنگ جیسا کاروبار اسپتالوں اور یتیم خانوں جیسی جگہوں پر چوری چھپے کیا جاتا ہے ۔ نائیجیریا میں چوری چھپے چل رہا بچہ پیدا کرنے کا کاروبار انتہائی خطرناک ہوچکا ہے ۔ گارجین ویب سائٹ کی سال 2011 کی ایک رپورٹ کے ماطبق ایک چھاپے میں سیکورٹی اہلکاروں نے 32 حاملہ خواتین کو رہا کیا تھا ، جنہیں زبردستی یرغمال بناکر یہاں لایا گیا تھا ۔

      بتادیں کہ یہاں پیدا ہونے والی لڑکیوں کی عمر 14 سے 17 سال ہوتی ہے اور وہ اپنی مرضی سے اسقاط حمل بھی نہیں کراسکتی ہیں ، کیونکہ ملک کا قانون انہیں اس کی اجازت نہیں دیتا ہے ۔ یہاں کے مافیا بچوں کو تین چار لاکھ روپے میں فروخت کردیتے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: