ہوم » نیوز » عالمی منظر

چار سال کی بچی کے سر میں ملیں سینکڑوں جوئیں ، جسم سے سارا خون چوس کر بنادی ایسی خوفناک حالت

انڈیانا کے اسکاٹسبرگ میں رہنے والی 26 سال کی شیان نکول سنگھ (Shyan Nicole Singh) کو پولیس نے اس وقت گرفتار کرلیا ، جب اس کی چار سال کی بیٹی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ بچی کے سر میں اتنی زیادہ جوئیں تھیں کہ جس نے بچی کے جسم سے خون چوس کر اس کو موت کے منہ تک پہنچا دیا تھا ۔

  • Share this:
چار سال کی بچی کے سر میں ملیں سینکڑوں جوئیں ، جسم سے سارا خون چوس کر بنادی ایسی خوفناک حالت
چار سال کی بچی کے سر میں ملیں سینکڑوں جوئیں، جسم سے سارا خون چوس کر بنادی ایسی خوفناک حالت

سر میں جووں کی پریشانی کے بارے میں آپ نے کئی مرتبہ دیکھا اور سنا ہوگا ۔ جووں کی وجہ سے لوگوں کو پریشانیاں بھی ہوتی ہیں ، لیکن کیا آپ نے کبھی سنا تھا کہ جووں کی وجہ سے کسی کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوگیا ہو ؟ ۔ The Lexington Herald Leader میں چھپی ایک رپورٹ کے مطابق انڈیانا میں رہنے والی چار سال کی ایک بچی کو سنگین حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ بچی کے جسم میں خون تھا ہی نہیں ۔ اس کی وجہ اس کے سر میں موجود جوئیں تھیں ۔ ڈاکٹرس کے مطابق بچی کے سر میں تقریبا سو سے زیادہ جوئیں تھیں ۔


اسپتال میں داخل ہوئی بچی کے خون میں آکسیجن تھا ہی نہیں ، وہ نہ چل پارہی تھی اور ہی بول پارہی تھی ۔ ڈاکٹرس پہلے سمجھ ہی نہیں پائے کہ بچی کو کیا پریشانی ہے ؟ اس کے بعد جب انہوں نے جانچ کی تو پایا کہ بچی کے سر میں کافی زیادہ جوئیں ہیں اور ان جووں نے ہی بچی کے جسم میں موجود خون سے سارا آکسیجن چوس لیا تھا ۔ اس کی باڈی میں موجود خون میں آکسیجن نہ کے برابر تھا ۔


اس معاملہ کے سامنے آنے پر پولیس نے بچی کی ماں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ شیان نکول سنگھ کو بچے کا دھیان نہ رکھنے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ شیان پر بچی کا دھیان نہ رکھنا اور پراپر کیئر نہ کرنے کی وجہ سے نقصان جیسی دفعات لگائی گئی ہیں ۔ یہ چارجیز ڈاکٹرس کے ذریعہ دی گئی رپورٹ کی بنیاد پر لگائی گئی ہیں ۔


جب بچی کو اسپتال لایا گیا تب اس کی حالت کافی خراب تھی ۔ بچی کے جسم میں موجود خون میں ہیموگلوبین نہیں تھا ۔ ہیموگلوبین خون میں موجود آکسیجن ہوتا ہے ، جو جسم کے سارے اعضا میں خون کی سپلائی کرتا ہے ۔ ایک نارمل انسان کے جسم میں فی ڈیسلیٹر 12 گرام ہیموگلوبین ہوتا ہے ، لیکن جب بچی کو اسپتال میں لایا گیا تھا تب یہ صرف تقریبا پونے دو گرام ہیموگلوبین ہی تھا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 08, 2021 04:37 PM IST