ہوم » نیوز » عالمی منظر

ہندوستان سے شکست پر سابق تیز گیندباز شعیب اختر پاک کھلاڑیوں کو دکھایا آئینہ ، کہی یہ بات

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالرشعیب اختر نے کہا ہے کہ ہمارے بلے باز ابھی تک پرانی طرز پر بیٹنگ کر رہے ہیں،جدید کرکٹ میں 300 رنز کرنا عام بات ہے

  • UNI
  • Last Updated: Jun 05, 2017 07:02 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ہندوستان سے شکست پر سابق تیز گیندباز شعیب اختر پاک کھلاڑیوں کو دکھایا آئینہ ، کہی یہ بات
شعیب اختر کی فائل فوٹو

لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالرشعیب اختر نے کہا ہے کہ ہمارے بلے باز ابھی تک پرانی طرز پر بیٹنگ کر رہے ہیں،جدید کرکٹ میں 300 رنز کرنا عام بات ہے۔

ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر کا اپنی کرکٹ ٹیم کی جانب سے خرا ب کارکردگی پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 300 رنز بنانا آج کے دور میں عام بات ہے۔ہمارے بلے باز وں نے پتہ نہیں کہاں سے میچ کھیلنا سیکھا ہے کہ 26 گیندوں میں 7 رنز بنا رہے ہیں۔

ہماری ٹیم کی سلیکشن ٹھیک نہیں ہوئی، کامران اکمل کو اوپنر لے کر جانا چاہیے تھا جب کہ شعیب ملک کو فارم میں آنے میں وقت لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بیرون ملک میچ کھیلنے جاتے ہو تو آپ کو یہ پتا ہونا چاہیے کہ آپ کس کے ساتھ کھیل رہے ہو اور کس طریقے سے کھیلنا ہے۔آج ہندستان کی ٹیم اچھی ہے اور ہمیں اس بات کو تسلیم کرنا ہو گا۔

First published: Jun 05, 2017 07:02 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading