ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکہ میں چینی قونصل خانہ پر فائرنگ

لاس اینجلس۔ امریکہ کے لاس اینجلس میں ایک بندوق بردار نے چینی قونصل خانہ پر فائرنگ کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 02, 2017 03:48 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
امریکہ میں چینی قونصل خانہ پر فائرنگ
تصویر: رائٹرز

لاس اینجلس۔  امریکہ کے لاس اینجلس میں ایک بندوق بردار نے چینی قونصل خانہ پر فائرنگ کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ لاس اینجلس محکمہ پولیس کے افسر مائیکل لوپیز نے کہا کہ فائرنگ قونصل خانہ کے کھلنے سے قبل کی گئی اور اس واقعہ میں قونصل خانہ کا کوئی ملازم زخمی نہیں ہوا۔ مسٹر لوپیز نے بتایا کہ بعد میں ایک شخص کی لاش کار سے برآمد کی گئی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اسی شخص نے قونصل خانہ پر فائرنگ کی تھی اور بعد میں خود کو گولی مار کر جان دے دی تھی۔


دریں اثنا چینی سفارخانہ نے اس واقعہ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے امریکہ سے قونصل خانہ اور اس کے ملازمین کی سیکورٹی کیلئے تمام ضروری تدابیر کرنے کی درخواست کی ہے۔ چین نے امریکی انتظامیہ سے واقعہ کی تفصیلی اطلاع فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ حکام ابھی تک حملہ آور کی شناخت نہیں کر پائے ہیں اور معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

First published: Aug 02, 2017 03:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading