نیو میکسیکو کے فارمنگٹن میں فائرنگ، بندوق بردار سمیت چار لوگوں کی موت، متعدد زخمی

نیو میکسیکو کے فارمنگٹن میں فائرنگ، بندوق بردار سمیت چار لوگوں کی موت، متعدد زخمی(فائل فوٹو)

نیو میکسیکو کے فارمنگٹن میں فائرنگ، بندوق بردار سمیت چار لوگوں کی موت، متعدد زخمی(فائل فوٹو)

سان جوآن کاؤنٹی شیرف آفس کے ایک افسر میگن مچل نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ مچل نے کہا کہ ان کے پاس فوری طور پر مزید تفصیلات نہیں ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Mexico
  • Share this:
    امریکہ میں ایک مرتبہ پھر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ نیو میکسیکو کے فارمنگٹن میں ہوئی فائرنگ میں کم از کم تین لوگون کی موت ہوگئی، جب کہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ پولیس نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے پیر کو یہ معلومات دی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مشتبہ بندوق بردار کو انکاونٹر کے دوران موقع پر ہی مار گرایا گیا ہے۔

    دو پولیس اہلکاروں کو بھی لگی گولی

    ایک فیس بک پوسٹ میں پولیس نے کہا کہ مقابلے میں دو افسران کو گولی لگی ہے جس میں ایک مقامی پولیس افسر اور نیو میکسیکو اسٹیٹ پولیس کا ایک افسر شامل ہے۔ دونوں افسران کو سان جوآن ریجنل میڈیکل سینٹر لے جایا گیا، جہاں دونوں کی حالت مستحکم ہے۔ پولیس نے کہا کہ مشتبہ شخص کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے اور اس وقت کوئی اور خطرہ نہیں ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ بروک سائیڈ پارک علاقے میں صبح 11 بجے کے بعد فائرنگ کی اطلاع ملی۔ جس کے بعد شہر کے سبھی اسکولوں کو احتیاطاً بند کرادیا گیا۔ پارک کے آس پاس کے تین اسکولوں میں ایمرجنسی لاک ڈاون کی صورتحال رہی۔

    یہ بھی پڑھیں:

    ’’پاکستانی فوج میری بیوی بشریٰ بیگم کو جیل میں ڈال کر ذلیل کرنے کا بنا رہی ہے منصوبہ‘‘ عمران خان

    سان جوآن کاؤنٹی شیرف آفس کے ایک افسر میگن مچل نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ مچل نے کہا کہ ان کے پاس فوری طور پر مزید تفصیلات نہیں ہیں۔ فارمنگٹن تقریباً 50,000 رہائشیوں کا شہر ہے جو نیو میکسیکو کے شمال مغرب میں فور کارنر کے علاقے کے قریب واقع ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    پاکستان کو آئی ایم ایف سے لگا بڑا جھٹکا، کہا: پہلے 8 ارب ڈالر کا انتظام کرے شہباز سرکار

    جارجیا میں موٹر سائیکل کلبس کے پروگرام میں بھی فائرنگ کا واقعہ

    جارجیا کے ایک شہر مین حریف موٹرسائیکل کلبس کے درمیان ہوئی فائرنگ میں دو لوگوں کی موت ہوگئی، جب کہ چار دیگر زخمی ہوگئے۔ قانونی معاملات کے ایک عہدیدار (شیرف) نے پیر کو یہ معلومات دی۔ شیرف رچرڈ راونڈٹری نے کہا کہ رچمنڈ کاونٹی شیرفک آفس نے ہفتہ کی رات آگستا میں ہوئی فائرنگت کے معاملوں میں 12 لوگوں پر قتل اور سنگین حملے کا الزام لگایا ہے۔ ملزمین میں چار زخمی لوگ بھی شامل ہیں۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: