உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Shooting in Israel: اسرائیل کے بنی براکی شہر میں فائرنگ،پانچ کی موت، ایک شدید زخمی

    اسرائیل میں فائرنگ کا واقعہ۔ پانچ لوگوں کی ہوئی موت۔

    اسرائیل میں فائرنگ کا واقعہ۔ پانچ لوگوں کی ہوئی موت۔

    Shooting in Israel: سٹی کے میئر ایورام روبنسٹین نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ امدادی کارکنوں کو جائے وقوعہ تک پہنچنے کے لیے راستہ فراہم کرنے دیں تاکہ لوگوں کی مدد ہو سکے۔ اس کے علاوہ لوگوں کو فائرنگ کی جگہوں سے دور رہنے کو کہا گیا ہے۔ یہ بات سیکورٹی وجوہات کی بنا پر کہی گئی ہے۔

    • Share this:
      یروشلم: Shooting in Israel:اسرائیل کے شہر بنی براک میں فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ اس واقعے میں پانچ افراد کی موت ہو گئی، جب کہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی شخص کے بارے میں میگن ڈیوڈ ایڈوم ایمبولینس سروس کے سربراہ ایلی بن نے بتایا کہ اس کی حالت تشویشناک ہے۔ یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ منگل کی شام شہر کے دو مختلف علاقوں میں سامنے آیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کرنے والا حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا۔ اس نے بیالیک اور ہرٹیزل اسٹریٹ پر فائرنگ کی۔ ایمبولینس اور پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ’لمبی چلے گی یہ لڑائی، ہمیں خود کو مضبوط کرنے کی ضرورت‘امریکی صدر جوبائیڈن کا دنیا سے خطاب

      پولیس نے حملہ آور کو ہلاک کر دیا ہے اور موقع پر موجود ہیلتھ ورکرز زخمیوں کا علاج کر رہے ہیں۔ اسرائیلی پولیس کے ترجمان(Israel Police Spokesperson) ایلی لیوی اور بنی بریکی سٹی کے میئر ایورام روبنسٹین نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ امدادی کارکنوں کو جائے وقوعہ تک پہنچنے کے لیے راستہ فراہم کرنے دیں تاکہ لوگوں کی مدد ہو سکے۔ اس کے علاوہ لوگوں کو فائرنگ کی جگہوں سے دور رہنے کو کہا گیا ہے۔ یہ بات سیکورٹی وجوہات کی بنا پر کہی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایمبولینس اور پولیس کی گاڑیاں بھی موقع پر کھڑی دیکھی جا سکتی ہیں۔ اسرائیل میں حالیہ دنوں میں فائرنگ کے کئی واقعات ہوئے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Russia Ukraine War:روس کے حق میں UAE کے وزیر توانائی کا بیان، کہا-’روس کا متبادل نہیں‘

      اسرائیلی وزیراعظم لیں گے جائزہ
      اسی وقت اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ دفاع اور عوامی سلامتی کے وزراء، IDF چیف آف اسٹاف، اسرائیلی پولیس کمشنر، شن بیٹ چیف اور دیگر کے ساتھ رات 10 بجے صورتحال کا جائزہ لیا۔وزیر اعظم کے دفتر نے یہ اطلاع دی۔ دوسری جانب شہر کے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: