پیرس۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں صدارتی انتخابات سے ایک روز قبل ہونے والی فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار کی موت جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے ۔ اس حملے کی ذمہ داری داعش نے لی ہے۔ صدرفرانسوآ اولاندے نے کہا کہ انہیں یقین ہے چیمس ایلیسیس بلیوارڈ میں ہونے والی فائرنگ ایک دہشت گردانہ واقعہ تھا جس میں حملہ آور نے پولیس کو گولی مار کر قتل کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس واقعہ میں دو حملہ آور بھی شامل تھے جن میں سے ایک کو مار دیاگیا ہے۔
پولیس مشرقی پیرس میں مہلوک حملہ آور کے گھر کا پتہ لگا رہی ہے اور دوسرے حملہ آور کو تلاش کررہی ہے ۔ وزارت داخلہ کے ترجمان پیئرے ہنری برینڈیٹ نے کہا کہ اس فائرنگ میں اس کے علاوہ کوئی اور شامل نہیں ہے، اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔