امریکہ کے لوئس ویلے شہرمیں اندھا دھند فائرنگ، 4کی موت، 9 زخمی، پولیس نے حملہ آور کو کیا ڈھیر

امریکہ کے لوئس ویلے شہرمیں اندھا دھند فائرنگ، 4کی موت، 9 زخمی، پولیس نے حملہ آور کو کیا ڈھیر (فائل فوٹو)

امریکہ کے لوئس ویلے شہرمیں اندھا دھند فائرنگ، 4کی موت، 9 زخمی، پولیس نے حملہ آور کو کیا ڈھیر (فائل فوٹو)

لوئس ول اسپتال کی ترجمان ہیتھر فاؤنٹین نے ایک ای میل میں کہا کہ فائرنگ سے دو پولیس افسران سمیت نو افراد زخمی ہوئے ہیں اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Louisville
  • Share this:
    امریکہ میں ایک مرتبہ پھر اندھادھند فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ کینٹکی صوبے کے سب سے بڑے شہر لوئیس ویلے کے ایک بینک میں مقامی وقت کے مطابق پیر کی صبح ساڑھے آٹھ بجے ایک بندوق بردار شخص نے اندھادھند فائرنگ کی اور چار لوگوں کا قتل کردیا۔ حملے میں نو لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔

    پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ 23 سالہ ایک شخص نے لوئیس ویلے بینک میں رائفل سے اندھادھند فائرنگ کر کے چار لوگوں کا قتل کردیا، مہلوکین میں گورنر کے قریبی دوست بھی شامل تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم خود اسی بینک کا ایک ملازم تھا۔ پولیس سربراہ جیکلن گیوین-ویلاروئیل نے حملہ ااور کی پہچان کانر اسٹرجن کے طور پر کی ہے۔

    لوئس ول میٹرو پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی چیف پال ہمفرے نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ واقعہ اولڈ نیشنل بینک میں پیش آیا۔ حملہ آور بندوق بردار بھی مارا گیا ہے۔ زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ حملہ آور نے خود کو ہلاک کیا یا افسران نے گولی ماری۔ ہمفری نے کہا کہ "ہمیں یقین ہے کہ وہ واحد بندوق بردار تھا جو حملے میں ملوث تھا اور اس کے بینک سے تعلقات تھے۔ ہم یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اس کے بینک سے کیا تعلقات تھے، لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ ایک سابق ملازم تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:

    پاکستان: ایک بار پھر عمران نے ہندوستان کی تعریف کی، کہا- ہم بھی ان کی طرح سستا روسی خام تیل حاصل کرنا چاہتے تھے

    لوئس ول اسپتال کی ترجمان ہیتھر فاؤنٹین نے ایک ای میل میں کہا کہ فائرنگ سے دو پولیس افسران سمیت نو افراد زخمی ہوئے ہیں اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک افسر کی حالت تشویشناک ہے اور تین مریضوں کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    French Alps: فرانسیسی ایلپس میں برفانی تودہ گرنے سے چار افراد ہلاک، متعدد زخمی، وزیر داخلہ نے دی جانکاری

    کینٹکی صوبے کے گورنر اینڈی بیشیئر نے جذباتی ہو کر کہا کہ ایسٹ مین اسٹریٹ کی عمارت میں ہوئی فائرنگ میں انہوں نے اپنے دوستوں کو کھودیا۔ انہوں نے کہا، یہ بہت برا ہوا۔ میرا ایک بہت قریبی دوست تھا جو اب نہیں رہا اور ایک دوست جو اسپتال میں ہے، مجھے امید ہے کہ وہ جلد ٹھیک ہوجائے گا۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: