اپنا ضلع منتخب کریں۔

    یروشلم کی یہودی عبادتگاہ میں فائرنگ،8 ہلاک، دس زخمی، پولیس نے بتایا دہشت گردانہ حملہ

    یروشلم کی یہودی عبادتگاہ میں فائرنگ،8 ہلاک، دس زخمی، پولیس نے بتایا دہشت گردانہ حملہ

    یروشلم کی یہودی عبادتگاہ میں فائرنگ،8 ہلاک، دس زخمی، پولیس نے بتایا دہشت گردانہ حملہ

    یہ حملہ فلسطین کے ویسٹ بینک میں اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے 10 لوگوں کے مارے جانے کے ایک دن بعد ہوا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jerusalem
    • Share this:
      اسرائیل کے شہر یروشلم کے بیرونی علاقے نیوے یاقو اسٹریٹ پر ایک عبادتگاہ میں فائرنگ کی خبر سامنے آئی ہے۔ اسرائیلی ڈیفنس سروس نے تبایا کہ یروشلم کے عبادتگاہ میں فائرنگ ہوئی ہے۔ اس واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد 8 ہوگئی ہےجب کہ 10 لوگ زخمی ہیں۔ اسرائیل کی وزارت خارجہ نے یہ اطلاع دی ہے۔ آفیشل بیان کے مطابق، یہ واقعہ رات 8:15  بجے (مقامی وقت) کے مطابق پیش آیا۔

      فائرنگ ایک دہشت گردانہ حملہ: پولیس
      یہ حملہ فلسطین کے ویسٹ بینک میں اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے 10 لوگوں کے مارے جانے کے ایک دن بعد ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ فائرنگ ایک دہشت گردانہ حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ جمعہ کی شام کو مشرقی یروشلم کے شمالی حصے میں ہوئی۔


      پولیس نے مسلح شخص کو مار گرایا
      اسرائیلی پولیس نے  کہا کہ دہشت گرد کار سے مشرقی یروشلم کے شمالی حصے کے پڑوس میں ایک عبادتگاہ کے طور پر استعمال کی جانے والی عمارت پر پہنچے اور فائرنگ کردی۔ پولیس نے مسلح شخص کا پتہ لگایا اور اسے گولی ماردی۔ انہوں نے کہاکہ حملے میں استعمال کی گئی ایک پستول ضبط کرلی گئی ہے۔ میگن ڈیوڈ ایڈوم (ایم ڈی اے) ڈیفنس سروس نے کہا کہ اس کے ڈاکٹروں نے مقام واردات پر پانچ متاثرین کو مردہ قرار دیا ہے۔ ایم ڈی اے اسٹاف نے کہا کہ 70 سال کی ایک خاتون اور 20 سال کے ایک نوجوان کی حالت تشویشناک ہے اور 14 سال کے ایک لڑکے کی حالت بھی سنگین بنی ہوئی ہے۔ زخمیوں کو ہداسہ ماونٹ اسکوپس اسپتال لے جایا گیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      اسرائیلی کمانڈو نے چھاپے کے دوران کی فائرنگ، 7مسلح افراد اور دو عام فلسطینی شہریوں کی موت

      یہ بھی پڑھیں:
      صومالیہ میں امریکی فوج نے مار گرائے ISIS سرغنہ بلال سمیت 10 دہشت گرد

      اسرائیلی کمانڈو کی کارروائی کے دوران 10 فلسطینیوں کی ہوئی تھی موت
      بتادیں کہ جینن کے شمالی ویسٹ بینک شہر میں جمعرات کو اسرائیلی فوج اور مسلح افراد کے درمیان زبردست جھڑپ ہوئی تھی۔ اس جھڑپ میں ایک بزرگ فلسطینی خاتون سمیت نو فلسطینیوں کو اسرائیلی فورس کی جانب سے مار دیا گیا تھا جب کہ کسی بھی اسرائیلی فوجی کو چوٹ نہیں لگی تھی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: