உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹورنٹو میں فائرنگ، 13افراد زخمی، حملہ آور مار گرایا گیا

    تصویر: اے پی۔

    تصویر: اے پی۔

    اوٹاوا۔ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ایک مسلح شخص نے ایک بچہ سمیت کم از کم 13 افراد کو گولی مار کر زخمی کر دیا جبکہ پولیس نے جوابی کارروائی میں حملہ آور کو مار گرایا۔

    • Share this:

      اوٹاوا۔ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ایک مسلح شخص نے ایک بچہ سمیت کم از کم 13 افراد کو گولی مار کر زخمی کر دیا جبکہ پولیس نے جوابی کارروائی میں حملہ آور کو مار گرایا۔ کینیڈا کی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ٹورنٹو کے پاس گريک ٹاؤن میں مقامی وقت کے مطابق اتوار کی رات دس بجے فائرنگ ہوئی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ انہوں نے 25 گولیوں کی آواز سنی۔


      سٹي نيوز ڈاٹ كام‘ کی رپورٹ کے مطابق مسلح شخص کو بھی مار گرایا گیا۔ ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق، حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار لی  جس سے اس کی فوری طور پر موت ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ حملہ ایک ریستوران کے باہر ہوا جہاں کچھ لوگ سالگرہ کا جشن منا رہے تھے۔


      نیوز ایجنسی یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ

      First published: