امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ تازہ واقعہ ٹیکساس کا ہے جہاں میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایک شاپنگ مال میں فائرنگ ہوئی ہے، جس میں بچوں سمیت متعدد لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ عہدیداروں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ٹیکساس کے ایلن میں ایلن پریمیم ااوٹ لیٹس مال میں مشتبہ حملہ آور نے فائرنگ کی۔ پولیس ایلن پریمیم آوٹ لیٹس میں موجود ہے۔ رپورٹس کے مطابق، پولیس نے مشتبہ شوٹر کو مار گرایا ہے۔
کولن کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے کہا کہ فائرنگ میں چند افراد کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔ ایلن پولیس ڈیپارٹمنٹ نے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر لوگوں کو علاقے میں جانے سے بچنے کا مشورہ دیا ہے۔ شیرف کے دفتر کے ترجمان نے کہا کہ مال میں کچھ متاثرین ہیں۔ تاہم ترجمان نے کہا کہ فی الحال ان کی حالت معلوم نہیں ہے۔ امریکی قانون ساز کیتھ سیلف نے کہا کہ پولیس کے پاس اس جگہ کا مکمل کنٹرول ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک شوٹر کو گولی مار دی گئی ہے اور اطلاعات کے مطابق متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
ایک ٹوئٹ میں، یتھ سیلف نے کہا کہ آج ایلن پریمیم آوٹ لیٹس میں ہوئی فائرنگ کی غمناک خبر سے ہم پریشان ہوگئے ہیں۔ ہماری دعا متاثرہ اور ان کے افراد خاندان اور مقام واقعہ پر موجود سبھی قانونی ایجنسیوں کے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک پریشان کن صورتحال ہے، لیکن ایلنپی ڈی کے پاس حالات قابو میں ہے۔ ایک شوٹر سمیت مزید کئی لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ عوام کو علاقے سے دور رہنے کی اپیل کی گئی ہے جب کہ اس پورے معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔