امریکہ کے فلوریڈا میں پرہجوم میامی بیچ پر فائرنگ کی خبر ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، اسپرنگ بریک (موسم بہار کی شروعات اور ایسٹر پر یونیورسٹیوں اور اسکولوں میں ہونے والی چھٹی) کے موقع پر لوگوں کی بھیڑ کے درمیان گولیاں چلیں، جس میں ایک شخص کی موت ہوگئی، ایک دیگر زخمی ہوگیا۔
میامی بیچ پولیس نے ٹوئٹ کیا کہ جمعہ رات دو لوگوں کو گولی ماردی گئی۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد ایک مشتبہ کو حراست میں لیا گیا ہے۔ حالانکہ، یہ واضح نہیں ہے کہ پکڑا گیا مشتبہ شخص شوٹر ہے یا نہیںَ پولیس نے یہ بھی کہا ہے کہ موقع سے تین ہتھیار بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں گاڑیوں کے نقل و حرکت پر روک لگادی گئی تھی، کیونکہ سینکڑوں لوگ اسپرنگ بریک منانے کے لیے اکٹھا ہوئے تھے۔ پولیس نے کہا کہ متاثرین میں سے ایک کی اسپتال میں موت ہوگئی جب کہ دوسرے شخص کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ متاثرین کی پہچان ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
اس سے قبل، کیلیفورنیا کے سین ڈیاگو کاونٹی میں بلیک بیچ کے ساحل پر ایک کشتی پلٹنے سے آٹھ لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ سی این این نے عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے یہ معلومات دی ہے۔ یہ واقعہ اتوار کو قریب 11:30 بجے پیش آیا۔
موقع پر مچھلی پکڑنے والی کشتی پر سوار ایک شخص نے 911 پر کال کر کے پولیس کو اس حادثے کی اطلاع دی ۔ اطلاع ملنے پر سین ڈیاگو فائر ریسکیو ڈپارٹمنٹ کی ٹیم موقع پر پہنچی۔ پہلے راحت رسانی عملے کے ارکان کو بلند لہروں کی وجہ سے سمندری ساحل تک پہنچنے میں مشکل ہورہی تھی۔ بعد میں وہاں پہنچنے کے لیے گھٹنے سے کمر تک گہرے پانی سے گزرنا پڑا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔