برازیل سے دو اسکولوں میں فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ اسکولوں میں ہوئی فائرنگ میں 3 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے عہدیداروں نے کہا کہ بلیٹ پروف جیکیٹ پہنے ایک شوٹر نے جنوب مشرقی برازیل کے دو اسکولوں میں گھس کر دو ٹیچروں اور ایک طالبعلم کا گولی مار کر قتل کردیا اور 11 دیگر کو زخمی کردیا۔
پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ فائرنگ ابتدائی اور مڈل کلاس کے طلبہ اور ایک پرائیوٹ اسکول میں ہوئی، دونوں ایسپیریٹو سینٹو ریاست کے چھوٹے شہر اراکروز میں ایک ہی سڑک پر واقع ہے۔ ریاست کے گورنر ریناٹو کاساگرانڈے نے کہا کہ عہدیداروں نے تلاشی کے بعد مشتبہ شوٹر کو گرفتار کرلیا ہے۔ گورنر نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ ہم معاملے کی جانچ جاری رکھیں گے اور جلد ہی مزید جانکاری اکٹھا کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں:
سیکورٹی کیمرے کے فوٹیج میں حملہ آور کو بلیٹ پروف ڈریس پہنے اور حملوں کے یے ایک سیمی آٹومیٹک پستول کا استعمال کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، ایسپیریٹو سینٹو کے پبلک سیکورٹی سکریٹری مرسیو سلیانٹے نے سکریٹریٹ میں ایک ویڈیو جاری کیا۔ اس واقعہ میں 11 لوگ زخمی ہوگئے، سیلانٹے نے کہا، جنہوں نے نوٹ کیا کہ پبلک اسکول میں قفل توڑنے کے بعد شوٹر نے ٹیچرس کے لاونچ میں داخلہ لیا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔