ہوم » نیوز » عالمی منظر

مراکش میں آئی ایس کے چھ مشتبہ شدت پسند گرفتار

رباط ۔ مراکش میں افسران نے حملہ کا منصوبہ بنا رہے اسلامک اسٹیٹ(آئی ایس) کے چھ مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 24, 2017 04:15 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مراکش میں آئی ایس کے چھ مشتبہ شدت پسند گرفتار
رباط ۔ مراکش میں افسران نے حملہ کا منصوبہ بنا رہے اسلامک اسٹیٹ(آئی ایس) کے چھ مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

رباط ۔ مراکش میں افسران نے حملہ کا منصوبہ بنا رہے اسلامک اسٹیٹ(آئی ایس) کے چھ مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق گرفتار کئے گئے شدت پسندوں کا تعلق آئی ایس کے ایک گروپ سے ہے۔اس گروپ کو اسی مہینے ختم کیا جاچکا ہے اور یہ مراکش کے آٹھ شہروں میں سرگرم رہا ہے۔ یہ دہشت گردانہ حملہ کا منصوبہ بنارہے تھے۔


بیان کے مطابق گرفتار کئے گئے چھ شدت پسندوں میں سے ایک بم بنانے کا ماہر مانا جاتاہے۔ قابل غور ہے کہ اس سے قبل اسی مہینے 11دوسرے شدت پسندوں کو گرفتار کیاگیا تھا۔مراکش کی حکومت نے کہا ہے کہ اس نے 2002سے اب تک درجنوں شدت پسند گروپوں کو ختم کیا ہے۔ان گروپوں میں سے 50کا تعلق آئی ایس سے تھا۔

First published: Oct 24, 2017 04:15 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading