اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Russia Ukraine Crisis:آج ہوگئے6مہینے،امریکہ نے کہا-فوری یوکرین چھوڑیں شہری، روسی حملوں میں شدت کا اندیشہ

    یوکرین پر روسی بمباری میں اضافے کا اندیشہ۔ امریکہ نے کیا خبردار۔

    یوکرین پر روسی بمباری میں اضافے کا اندیشہ۔ امریکہ نے کیا خبردار۔

    Russia Ukraine Crisis: یوکرین میں لوگ اس بات کو لے کر ڈرے ہوئے ہیں کہ روس یوم آزادی کی تعطیل کے دوران ان کی حکومت اور شہری اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Lucknow | Mumbai | Bangalore [Bangalore] | Madhya Pradesh
    • Share this:
      Russia Ukraine Crisis: روس کی جانب سے 24 فروری کو شروع کیے گئے یوکرین پر حملے کو آج بدھ کو چھ ماہ مکمل ہو گئے ہیں۔ اس درمیان، کل منگل کو، امریکہ نے اپنے شہریوں پر زور دیا کہ وہ یوکرین کو فوری طور پر چھوڑ دیں کیونکہ روس اگلے چند دنوں میں شہریوں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہا ہے۔

      حملے کے اندیشے کے تحت یوکرین نے بھی سوویت حکمرانی سے آزادی کی بدھ کے روز سالگرہ کے موقع پر کیف میں تقریبات پر پابندی لگانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس درمیان، روسی افواج کی طرف سے یوکرین کے جنوب مشرقی علاقے زاپوریزیہ میں توپ خانے اور فضائی حملے جاری ہیں۔ یورپ کا سب سے بڑا ایٹمی بجلی گھر بھی یہاں موجود ہے۔

      علاقے میں روسی افواج ایک بڑے علاقے کو کنٹرول کررہی ہے، جس میں بحیرہ اسود کے ساحل اور مشرقی ڈونباس کے علاقے شاملم ہیں۔ چھ ماہ گزرنے کے بعد بھی اس جنگ میں امن کے امکانات اس وقت تقریباً نہ کے برابر دکھائی دے رہے ہیں۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بدھ کو یوم آزادی سے قبل روس ایک بڑی فوجی کارروائی کر سکتا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Russia Ukraine War:روس نے ایٹمی پلانٹ کے پاس داغے راکٹ،یوکرین میں یوم آزادی ریلی پر روک

      یہ بھی پڑھیں:
      UAE Iran relations: ایران میں یواےای سفیرکی واپسی، 6 سال تک تعلقات منقطع لیکن اچانک بحالی؟

      یوکرین کو روسی بمباری کا ڈر
      یوکرین میں لوگ اس بات کو لے کر ڈرے ہوئے ہیں کہ روس یوم آزادی کی تعطیل کے دوران ان کی حکومت اور شہری اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ امریکہ پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ روس آنے والے دنوں میں یوکرین کے شہری انفراسٹرکچر اور سرکاری تنصیبات پر حملے کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ سب سے زیادہ خدشہ یوکرین میں یورپ کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ پر حملے کو لے کر ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: