لاہور: پاکستان کے صوبہ پنجاب (Pakistan News) میں ایک دہشت گردی مخالف عدالت (Anti-Terrorism Court) نے پیر کے روز مبینہ توہین مذہب سے متعلق ایک سری لنکائی شہری کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالنے کے معاملے میں 6 افراد کو موت کی سزا سنائی اور سات دیگر کو عمر قید کی سزا سنائی۔
دہشت گردی مخالف عدالت، لاہور نے ساتھ ہی باقی 67 دیگر مشتبہ افراد کو دو دو سال کی سزا سنائی۔ لاہور میں اعلیٰ سیکورٹی والی عدالت لکھپت جیل کے اندر بند کمرے میں دن بدن کے طرز پر سماعت کرنے والی جسٹس نتاشا نسیم نے مشکوک افراد کی موجودگی میں یہ فیصلہ سنایا۔ جج نے حالانکہ، 9 نابالغ ملزمان پر فیصلہ نہیں سنایا گیا، جن کے خلاف ٹرائل ابھی مکمل ہونا باقی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔
سوئیڈن میں قرآن شریف کی بے ادبی، ناراض سعودی عرب نے کہی یہ بڑی بات
تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے حامیوں سمیت 800 سے زیادہ لوگوں کی بھیڑ نے صوبائی راجدھانی لاہور سے تقریباً 100 کلو میٹر دور سیالکوٹ میں ایک کپڑا کارخانے پر حملہ کیا تھا۔ ہجوم نے مبینہ طور پر فیکٹری کے 47 سالہ جنرل منیجر پریانتا کمارا کو توہین مذہب کے الزام میں مارا پیٹا اور اس کی لاش کو جلا دیا تھا۔
اس حادثہ کو لے کر پورے پاکستان میں لیڈران، دانشور اور سول سوسائٹی کے اراکین کی جانب سے بڑے پیمانے پر غم و غصہ ظاہر کیا گیا اور اس سانحہ کی مذمت کی گئی۔ ساتھ ہی مجرمین کو جلد از جلد سزا دیئے جانے کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔