ہوم » نیوز » عالمی منظر

چین میں اچانک ہلنے لگی فلک بوس عمارت، ڈر و خوف سے بھاگنے لگے لوگ: سامنے آیا ویڈیو 

چین (China) کے شہر شین جین شہر میں منگوار کو اچانک ایک اونچی عمارت ہلنے لگی۔ اس واقعے کے بعد سے ہی علاقے میں ہلچل مچ گئی

  • Share this:
چین میں اچانک ہلنے لگی فلک بوس عمارت، ڈر و خوف سے بھاگنے لگے لوگ: سامنے آیا ویڈیو 
China

شین جین: چین   (China) کے شہر شین جین شہر میں منگوار کو اچانک ایک اونچی عمارت ہلنے لگی۔ اس واقعے کے بعد سے ہی علاقے میں ہلچل مچ گئی اور موقع پر موجود لوگ محفوظ جگہ تلاش کرنے کے لئے بھاگنے لگے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، رات کو تقریبا 2:40 پر عمارت کو سیل کردیا گیا تھا۔ کہا جارہا ہے کہ شہر کی عمارت میں جہاں یہ واقعہ پیش آیا ہے ، وہاں ایک بڑا الیکٹرانک مارکیٹ ہے اور بہت سے دفاتر موجود ہیں۔

اطلاعات کے مطابق، ا تقریبا 300 میٹر اونچا یس ای جی SEG  پلازہ   اچانک  سے ہلنے لگا۔ یہ دیکھ کر نزدیک ہی پیدل چلنے والے لوگوں میں افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ویبو پر دستیاب معلومات کے مطابق ایمرجنسی مینجمنٹ حکام اس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہو گئے ہیں۔ ویبو پر جاری کردہ بیان کے مطابق ، "زلزلے کے مختلف مانیٹرنگ مراکز کے اعداد و شمار کی جانچ پڑتال کے بعد معلوم ہوا ہے کہ آج شین جین میں زلزلہ نہیں آیا تھا۔"


اس واقعے کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کئے گئے ہیں۔ یہاں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلک بوس عمارت تیزی سے ہلنے لگی۔ ویڈیو میں لوگ ڈر کے مارے بھاگتے ہوئے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ اس ٹاور کا نام الیکٹرانک کارخانہ دار شین جین:الیکٹرانکس گروپ کے نام پر رکھا گیا تھا۔ اس عمارت کے زیریں منزل پر کمپنی کا دفتر موجود ہے۔


کاؤنسل آن ٹال بلڈنگ اینڈ اربن ہیبی ٹیٹ اسکائے اسکریپر ڈیٹا بیس  کے مطابق  یہ  شین جین شہر کی 18 ویں سب سے اونچی  عمارت ہے۔ گذشتہ سال ، چینی حکام نے 500 میٹر سے زیادہ اونچی عمارتوں کی تعمیر پر پابندی عائد کردی تھی۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ پابندیاں چین کے بڑے شہر بیجنگ جیسے متعدد مقامات پر پہلے ہی نافذ کی جاچکی ہیں۔
Published by: Sana Naeem
First published: May 19, 2021 09:42 AM IST