امریکہ میں پھر ہوئی پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی فضیحت ، پروگرام میں لگے بلوچستان کی آزادی کے نعرے

پاکستان مخالف نعرے لگانے کی وجہ سے بلوچستان کے کچھ نوجوانوں کو آڈیٹوریم سے باہر نکال دیا گیا ۔ حالانکہ عمران خان نے اپنی تقریر کو نہیں روکا ۔

Jul 22, 2019 10:26 AM IST | Updated on: Jul 22, 2019 10:26 AM IST
امریکہ میں پھر ہوئی پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی فضیحت ، پروگرام میں لگے بلوچستان کی آزادی کے نعرے

امریکہ میں پھر ہوئی پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی فضیحت

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں ۔ حالانکہ ان کا یہ دورہ کچھ اچھا نہیں جارہا ہے ۔ پہلے تو انہیں واشنگٹن ائیر پورٹ پر کوئی بڑا امریکی افسر ریسیو کرنے نہیں آیا ، وہیں اتوار کو جب وہ ایک آڈیٹوریم میں لوگوں سے خطاب کرنے پہنچے ، تو وہاں بلوچستان کے حامیوں نے جم کر ان کی مخالفت کی ۔

عمران خان کی تقریر سننے کیلئے امریکہ میں رہ رہے پاکستان کے لوگ بڑی تعداد میں آڈیٹوریم میں پہنچے تھے ۔ تبھی بلوچستان خطبہ کا ایک نوجوان اپنی سیٹ سے کھڑا ہو کر پاکستان کی مخالفت میں نعرے لگانے لگا ۔ بتا دیں کہ امریکہ میں رہ رہے بلوچستان کے لوگ مسلسل پاکستان کے خلاف آواز اٹھاتے رہتے ہیں ۔ ان کا الزام ہے کہ پاکستان کی فوج وہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتی ہے ۔

Loading...

بعد میں پاکستان مخالف نعرے لگانے کی وجہ سے بلوچستان کے کچھ نوجوانوں کو آڈیٹوریم سے باہر نکال دیا گیا ۔ حالانکہ عمران خان نے اپنی تقریر کو نہیں روکا ۔

خیال رہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ بلوچستان میں سیاسی پارٹیوں ، ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن اور بلوچ ری پبلکن پارٹی نے ایک بیداری مہم شروع کر رکھی ہے ۔ ان سب نے عمران خان کے پروگرام کے بائیکاٹ کی اپیل کی تھی ۔ اس کے علاوہ 10 امریکی سینیٹروں نے 19 جولائی کو ٹرمپ کو ایک خط لکھا تھا ، جس میں انہوں نے پاکستان کے سندھ علاقہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا معاملہ اٹھایا تھا ۔

Loading...