’طوفان بم‘ امریکہ پہنچ گیا ہے۔ اس ’بم سائیکلون‘ کی وجہ سے 18 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ پورے امریکہ میں برفباری کے ساتھ برفیلی ہوائیں چل رہی ہیں۔ ایسے میں امریکہ میں 5200 فلائٹس کو کینسل کردیا گیا ہے۔ جانکاری کے مطابق، ملک بھر مین ایئرلائنوں نے ہفتہ دوپہر تک تقریباً 5200 امریکی پروازوں کو منسوخ کردیا ہے۔ جس سے چھٹیوں پر جانے والے ہزاروں لوگوں کو مایوسی لگی ہے۔
کئی فلائٹس ہوئیں کینسل ایئرلائوں نے یہ اڑانیں برفانی طوفان کو دیکھتے ہوئے منسوخ کردی ہیں۔ بتادیں کہ پورے امریکہ میں برف باری کے ساتھ برفیلی ہوائیں چل رہی ہیں۔ کینیڈا بارڈر کے پاس مونٹانا کے ہاورے میں درجہ حرارت صفر سے 39 ڈگری نیچے درج کیا گیا ہے۔ جہاز، ریلوے سمیت ٹرانسپورٹ سروس متاثر ہوگئی ہیں۔ کئی جگہوں پر برف میں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ کئی اڑانیں کینسل کردی گئی ہیں۔ ہزاروں امریکی ہوائی اڈوں پر پھنسے ہوئے ہیں۔ 20 کروڑ لوگ یعنی ملک کی قریب 60 فیصد آبادی کپکپادیے والی ٹھنڈ کا سامنا کررہی ہے۔
امریکہ میں طوفان کو لے کر ریڈ الرٹ جاری پورے امریکہ میں طوفان کو لے کر ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ملک کی پاور سپلائی بری طرح متاثر ہوگئی ہے۔ طوفان سے ٹرانسمشن لائنوں کو نقصان پہنچا ہے۔ 20 لاکھ سے زیادہ گھروں میں بجلی کٹ ہوگئی ہے۔
بے حد خطرناک ہے طوفان بم طوفان بم کی وجہ سے برفانی طوفان سے لے کر تیز آندھی اور بھاری بارش ہوتی ہے۔ یہ طوفان تب بنتا ہے جب ٹھنڈی ہوا گرم ہوا سے ٹکراتی ہے۔ یہ عمل کو ’بمبوجینوسس‘ کہا جاتا ہے۔ بم طوفان عام طور پر ٹھنڈ کے دوران دیکھنے کو ملتے ہیں، کیونکہ طوفان ٹھنڈی اور گرم ہوا کے ملنے کی وجہ سے بنتے ہیں۔ طوفان شمال مغربی اٹلانٹک، شمال مغربی پیسفک کے اوپر بنتے ہیں۔ نیشنل ویدر سروس کے ماہر موسمیات جان مور نے کہا کہ جب عظیم جھیلوں کے علاقے میں سرد آرکٹک ہوا مشرق کی طرف بہت زیادہ گرم ہوا سے ملی تو یہ بم سائیکلون اس وقت پیدا ہوا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔