حجاب مخالف احتجاج کو لے کر ایران میں اب تک 92 مظاہرین کی موت، 164 شہروں میں پھیلا احتجاج
حجاب مخالف احتجاج کو لے کر ایران میں اب تک 92 مظاہرین کی موت، 164 شہروں میں پھیلا مظاہرہ
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے پیر کو ایران میں جاری مظاہروں پر پہلی بار عوامی سطح پر ردعمل کا اظہار کیا۔ اپنی خاموشی توڑتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ امریکہ اور اسرائیل منظم طریقے سے ان مظاہروں کو ہوا دے رہے ہیں۔
ایران میں 22 سال مہسا امینی کی پولیس حراست میں موت کے بعد کئی خواتین سے پولیس کی بربریت کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ ملک میں 16 ستمبر سے شروع ہوئے مظاہروں کے بعد سے اب تک 92 مظاہرین کی موت ہوچکی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حجاب مخالف مظاہرہ ایران کے 164 شہروں میں پھیل چکا ہے۔
اب یہاں 17 سالہ نیکا شکرامی کا بہیمانہ قتل کردیا گیا ہے۔ اسے ہفتہ کو مظاہرے کے دوران آخری مرتبہ دیکھا گیا تھا۔ وہ اسی دن سے غائب بتائی جارہی تھی۔ حجاب مخالف مظاہرہ کی قیادت کررہی نیکا شکرامی کو بھی بے رحمی سے مار ڈالنے کا الزام لگا ہے۔ اتوار رات کو جب اس کے افراد خاندان کو پولیس اسٹیشن طلب کر کے نعش سونپی گئی تو اس کی نا کٹی ہوئی پائی گئی۔ ساتھ ہی سر پر بھی 29 زخم تھے۔ نیکا کی موت کے بعد پیر کو لوگوں کا غصہ میں مزید بھڑک گیا ہے۔
پولیس نے لگاتار کیا پیچھا دی ٹیلیگراف کی رپورٹ کے مطابق، نیکا کو تہران کے ایک بازار سے اخلاقی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ تب وہ اپنے دوستوں کے ساتھ نعرے بازی کررہی تھی۔ اس وقت وہ پولیس گرفت سے بھاگ نکلی۔ اس کے بعد پولیس نے لگاتار اس کا پیچھا کیا۔ اس درمیان افراد خاندان نے اسے ہر جگہ تلاش کیا لیکن انہیں جب پولیس نے بلایا تو بری حالت میں نعش سونپی گئی۔
پارلیمانی صدر نے کہا، غیر مستحکم ہورہا ہے ملک ایران کے پارلیمانی اسپیکر محمد باقر کلیباف نے خبردار کیا ہے کہ پولیس کی حراست میں ایک نوجوان خاتون کی ہلاکت پر جاری مظاہرے ملک کو عدم استحکام کا شکار کر سکتے ہیں۔ انہوں نے سیکورٹی فورسز پر بھی زور دیا کہ وہ مظاہرین سے سختی سے نمٹیں۔ کلیباف نے قانون سازوں کو بتایا کہ جاری احتجاج ملک کی سلامتی اور امن عامہ کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔
خامنہ ای نے خاموشی توڑ دی، امریکہ پر لگایا الزام ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے پیر کو ایران میں جاری مظاہروں پر پہلی بار عوامی سطح پر ردعمل کا اظہار کیا۔ اپنی خاموشی توڑتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ امریکہ اور اسرائیل منظم طریقے سے ان مظاہروں کو ہوا دے رہے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔