உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جرمنی انتخابات 2021: انجیلا مرکیل کی پارٹی اکثریت سے دور، اپوزیشن جماعتیں مل کر اتحادی حکومت بنانے کو تیار

    جرمنی انتخابات 2021: انجیلا مرکیل کی پارٹی اکثریت سے دور، اپوزیشن جماعتیں مل کر اتحادی حکومت بنانے کو تیار

    جرمنی انتخابات 2021: انجیلا مرکیل کی پارٹی اکثریت سے دور، اپوزیشن جماعتیں مل کر اتحادی حکومت بنانے کو تیار

    Germany Election Results 2021: جرمنی میں انتخابی نتائج کے مطابق، جرمن چانسلر کے عہدے سے ریٹائر ہو رہیں اینجیلا مرکیل کی پارٹی سال 2005 کے بعد پہلی بارحکومت کی قیادت نہیں کر سکے گی۔ نتائج کے ساتھ ہی انجیلا مرکیل کی 16 سالہ حکومت بھی ختم ہونے جا رہی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      برلن: جرمنی میں اتوار کو ہوئے انتخابات کے بعد سوشل ڈیموکریٹک سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھری ہے۔ انتخابی نتائج کے مطابق، جرمن چانسلر کے عہدے سے ریٹائر ہو رہیں اینجیلا مرکیل کی پارٹی سال 2005 کے بعد پہلی بار حکومت کی قیادت نہیں کرسکے گی۔ نتائج کے ساتھ ہی انجیلا مرکیل کی 16 سالہ حکومت بھی ختم ہونے جا رہی ہے۔ نتائج میں سینٹر-لیفٹ سوشل ڈیموکریٹک 25.5 فیصدی ووٹوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔ وہیں انجیلا مرکیل کے سی ڈی یو/سی ایس یو کنزر ویٹیو الائنس کو 24.5 فیصد ووٹ ملے۔

      730 سیٹوں میں ایس پی ڈی کو 205، سی ڈی یو/سی ایس یو کو 194، الائنس 90 یا دی گرینس کو 116 اور فری ڈیموکریٹک پارٹی کو 91 سیٹیں ملی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی الٹرنیٹیو فار جرمنی کو 84، دی لیفٹ کو 39 اور دیگر کے حصے میں ایک سیٹ آئی ہے۔ اس لحاظ سے دیکھیں تو کسی بھی سیاسی جماعت کو مکمل اکثریت نہیں ملی ہے۔ ایسے میں ملک میں اتحاد کی حکومت بننے کے آثار ہیں۔

      انجیلا مرکیل جرمنی کی چار بار چانسلر منتخب کی گئیں۔ سال 2018 میں انہوں  نے اعلان کیا تھا کہ وہ پانچویں بار انتخابی میدان میں نہیں اتریں گی۔
      انجیلا مرکیل جرمنی کی چار بار چانسلر منتخب کی گئیں۔ سال 2018 میں انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ پانچویں بار انتخابی میدان میں نہیں اتریں گی۔


      مانا جا رہا ہے کہ گرینس اور ایف ڈی پی حکومت میں شامل ہوسکتی ہیں۔ سوشل ڈیموکریکٹ کے چانسلر امیدوار اولاف شلج نے اپنے حامیوں سے کہا کہ یقینی طور پر یہ لمبی انتخابی شام ہوگی۔ گزشتہ 16 سال سے اینجیلا مرکیل، جرمنی کی اقتدار پر قابض ہیں۔ وہ چار بار چانسلر منتخب کی گئیں۔ سال 2018 میں اینجیلا مرکیل نے اعلان کیا تھا کہ وہ پانچویں بار انتخابی میدان میں نہیں اتریں گی۔

      جرمنی میں سوشل ڈیموکریٹک اتحاد بناکر حکومت بنانے کے لئے تیار

      دوسری جانب سوشل ڈیموکریٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے ایگزٹ پول کو دیکھتے ہوئے ان کا ماننا ہے کہ ان کی پارٹی کو برسراقتدار ہونے کے لئے اتحاد بنانے کے واسطے مینڈیٹ حاصل ہوا ہے۔ کلنگ بیل نے کہا کہ پارٹی کو اب اتحاد بنانے کا موقع ملا ہے اور اس کے اعلیٰ امیدوار اولاف شولج چانسلر بنیں گے۔ اس درمیان جرمنی کی موجودہ چانسلر انجیلا مرکیل کے یونین گروپ کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ ایگزٹ پول کے نتائج سے دُکھ ہوا کیونکہ پارٹی 1949 کے بعد سے اب تک کا سب سے برا نتیجہ دیکھ رہی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: