ہوم » نیوز » عالمی منظر

سالوں سے گھر میں عاشق کے ساتھ رہ رہی تھی خاتون ، اچانک کچن کے پیچھے سے نکلا کچھ ایسا ، اڑ گئے ہوش

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ایک خاتون نے اپنے گھر کا ویڈیو شیئر کیا ہے ۔ یہ خاتون گھرمیں کئی سالوں سے رہ رہی تھی ، اس کے باوجود اس کو گھر کے اس حصے کی جانکاری نہیں تھی ۔

  • Share this:
سالوں سے گھر میں عاشق کے ساتھ رہ رہی تھی خاتون ، اچانک کچن کے پیچھے سے نکلا کچھ ایسا ، اڑ گئے ہوش
سالوں سے گھر میں عاشق کے ساتھ رہ رہی تھی خاتون ، اچانک کچن کے پیچھے سے نکلا کچھ ایسا

کہتے ہیں نا کہ کئی مرتبہ اچانک ہی لوگوں کے سامنے کچھ ایسی چیزیں آجاتی ہیں ، جس کا انہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا ہوتا ہے ۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ایک خاتون نے اپنے گھر کا ویڈیو شیئر کیا ہے ۔ یہ خاتون گھرمیں کئی سالوں سے رہ رہی تھی ، اس کے باوجود اس کو گھر کے اس حصے کی جانکاری نہیں تھی ۔ ٹک ٹاک پر @anxiousweenie69 نام سے موجود اکاونٹ پر شیئر کیا گیا یہ ویڈیو وائرل ہوگیا ہے ۔ حالانکہ ہندوستان میں ٹک ٹاک پر پابندی ہونے کی وجہ سے لوگ صرف اس ویڈیو کا اسکرین شارٹ ہی دیکھ پائے ۔


خاتون نے لوگوں کے ساتھ پورا معاملہ شیئر کیا ۔ کچھ وقت پہلے یہ یہ خاتون اپنے عاشق کے ساتھ مل کر ایک بلی خرید کر لائی ۔ اچانک گھومتے ہوئے یہ بلی کہیں چھپ گئی ۔ دونوں مل کر اس بلی کو تلاش کرنے لگے ۔ ہر جگہ دیکھنے کے بعد بھی بلی ان کے ہاتھ نہیں لگی ۔ تاہم اچانک اس کے بعد کچن میں انہیں بلی نظر آئی ۔ لیکن ساتھ ہی انہیں کچن کی الماری کے پیھچے ایک دوسری دنیا بھی نظر آئی ۔ وہاں کچھ سوراخ تھے جو اس سے پہلے اس جوڑا نے نہیں دیکھا تھا ۔


جب اس جوڑے نے سوراخ کے پیھچے ہاتھ ڈالا تو وہاں سے انہیں کچھ پینٹنگس ملیں ۔ ان پینٹنگس میں عجیب و غریب ڈرائینگ بنی ہوئی تھی ۔ ان ڈرائینگ کا مطلب دونوں میں سے کسی کو سمجھ نہیں آیا ۔ حالانکہ جب اس جوڑے نے ویڈیو کو شیئر کیا تو ڈرائینگ دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے ۔ کئی لوگوں نے کہا کہ جلد از جلد انہیں وہ گھر چھوڑ کر چلے جانا چاہئے ۔ اس ڈرائینگ کو لوگوں نے کالے جادو سے بھی جوڑا ۔


وائرل ہوگیا ویڈیو

ٹک ٹاک پر شیئر کیا گیا یہ شارٹ ویڈیو وائرل ہوگیا ہے ۔ ویڈیو میں خاتون کو کہتے ہوئے سنا گیا کہ بلی کی وجہ سے انہیں گھر میں وہ نظر آیا جو سالوں سے چھپا ہوا تھا ۔ یہ سوراخ کافی چھوٹا تھا ۔ پہلے تو دونوں ہی اس کے اندر ہاتھ ڈالنے سے ڈر رہے تھے ، لیکن جب انہوں نے ہاتھ ڈالا تو اندر سے یہ ڈرائینگ نکلی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 16, 2021 07:42 PM IST