உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مرنے کے بعد جسم سے یہ حصہ توڑ کر بانٹ لیتا ہے کنبہ، خاتون نے سنائی عجیب و غریب کہانی، لوگوں نے دئے ردعمل

    ڈیتھ ٹیتھ اسٹوری  'DeathTeethStory' نامی ایک خاتون نے دنیا کے ساتھ ایک واقعہ شیئر کیا ہے اور لوگوں کی رائے بھی طلب کی ہے۔

    ڈیتھ ٹیتھ اسٹوری 'DeathTeethStory' نامی ایک خاتون نے دنیا کے ساتھ ایک واقعہ شیئر کیا ہے اور لوگوں کی رائے بھی طلب کی ہے۔

    ڈیتھ ٹیتھ اسٹوری 'DeathTeethStory' نامی ایک خاتون نے دنیا کے ساتھ ایک واقعہ شیئر کیا ہے اور لوگوں کی رائے بھی طلب کی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      لندن: ان دنوں ایک عجیب کہانی (Bizarre Story) سوشل میڈیا سائٹ (Reddit) پر وائرل ہو رہی ہے۔ برطانوی ویب سائٹ کی خبر کے مطابق آخری رسومات ادا کرنے سے پہلے میت کے دانت توڑ کر خاندان والے عمر بھر اسے حفاظت کے ساتھ اپنے پاس رکھتے ہیں۔ 'DeathTeethStory' نامی ایک خاتون نے دنیا کے ساتھ ایک واقعہ شیئر کیا ہے اور لوگوں کی رائے بھی طلب کی ہے۔ خاتون نے بتایا کہ وہ برطانیہ کے شہر ویلز میں رہتی ہے اور اس کے سسرال میں میت کے دانت توڑ کر رکھنے کا عجیب رواج ہے۔

      جو زیادہ پیارا، اسے اتنے دانت۔۔
      رپورٹ کے مطابق خاتون نے بتایا کہ یہ ٹوٹے ہوئے دانت میت کے قریبی رشتہ داروں میں تقسیم کیے جاتے ہیں۔ جو شخص میت کو سب سے زیادہ عزیز ہے اسے اسی کے مطابق دانت دیے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی تمام دانت جو کہ میت نے اپنی ساری زندگی میں جمع کیے ہیں وہ اس کے جسم کے ساتھ دفن کر دئے جاتے ہیں۔

      دانت لینے سے منع کیا تو شوہر ہو گیا ناراض۔۔۔
      خاتون نے بتایا کہ جب اس کے شوہر کی دادی فوت ہوئیں تو ساس نے دادی کاکا دانت اس کے ہاتھ میں پکڑا دیا۔ جب خاتون نے دانت رکھنے سے انکار کیا تو اس کا شوہر اس سے کافی ناراض ہو گیا۔ خاتون نے دلیل دی کہ وہ نہ تو کسی کے دانت اپنے ساتھ رکھے گی اور نہ ہی وہ چاہے گی کہ مرنے کے بعد اس کے دانت توڑے جائیں۔ خاتون نے بتایا کہ اس کے شوہر کا خاندان بہت پیارا ہے لیکن اسے یہ رسم بالکل پسند نہیں آئی۔ خاتون کو لگتا ہے کہ شاید اس کا شوہر اسے طلاق دینے کے بارے میں سوچ رہا ہے۔

      لوگوں نے اسٹوری پر ایسے دئے رد عمل
      لوگوں نے خاتون کی پوسٹ پر کئی تبصرے کیے۔ ایک نے کہا ، "یہ ایک بہت ہی عجیب روایت ہے ، آپ کا شوہر یہ جان کر طلاق دینے کا سوچ رہا ہے کہ آپ اپنی لاش کے دانت نکالنے پر راضی نہیں ہوں گی۔ دوسرے نے لکھا کہ یہ پاگل پن کی انتہا ہے۔ ایک اور یوزر نے لکھا کہ یہ عجیب تو ہے لیکن یہ کسی کو نقصان تو نہیں پہنچا رہا ہے۔ آپ کو اس کے پیچھے کی کہانی ضرور جاننا چاہئے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: