ٹویٹر پر پوسٹ کئے گئے اس 30 سیکنڈ کی ویڈیو میں ایک ڈیلیوری بوائے ایک شخص کو تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ بریک اپ کے بعد بہت سے جوڑے ایک دوسرے سے بدلہ لینے کے لئے مختلف طریقوں سے کوشش کرتے ہیں۔ ایسا ہی ایک مضحکہ خیز انتقام ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکی نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کے لئے تحفے کے طور پر 2 زوردار تھپڑڈلیوری بوائے کے ذریعے بھیجے ہیں۔ بس پھر کیا، ڈیلیوری بوائے اس شخص کے پاس پہنچا اور اس نے ایک کے بعد ایک دونوں گالوں پر تھپڑ مارا۔
زوردار تھڑ کھانے والے شخص کو ڈلیوری بوائے کی یہ عجیب حرکت سمجھ میں نہیں آئی، تب ڈلیوری بوائے اسے بتاتا ہے کہ یہ تھپڑ اس کیلئے اس کی گرل فرینڈ نے آرڈر کئے تھے۔ تھپڑ مارنے کے بعد وہ ایک پرچی پر اس شخص کے دستخط بھی لیتا ہے جاتے جاتے ڈیلیوری بوائے اسے بتایا ہے کہ اس کی سابق گرل فرینڈ تو تھپڑ کے ساتھ اسے گھونسے پڑوانا چاہتی تھی لیکن یہ اس کے بجٹ کے باہر تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔