ہوم » نیوز » عالمی منظر

زوم کے ذریعے میٹنگ کررہے تھے صدر، تبھی برہنہ ہوکر یہ کرنے لگا ملازم: تصویر وائرل

جس وقت وہ شخص برہنہ نظر آرہا تھا اس وقت برازیل کے صدر جیر بولسونارو دس دیگر لوگوں کے ساتھ لاک ڈاؤن کے اثر کو لیکر میٹنگ کررہے تھے۔ کچھ سیکنڈ کے بعد ہی محکمہ صنعت کے پرنسپل آفیسر پاؤلے گیدیس کو احساس ہوا کہ ویڈیو میں کیا چل رہا ہے۔ انہوں اس شخص کو ٹوکا اور اسے میٹنگ ست باہر کروایا۔

  • Share this:

برازیل کے صدر جیربولسونارو (Jair Bolsonaro) اپنے عجیب و غریب بیانات اور لاک ڈاؤن کے خلاف تحریک کی حمایت کرنے کو لیکر سرخیوں میں رہے ہیں۔ اب وہ ایسی وجہ سے چرچا میں ہیں جس کا سوشل میڈیا پر کافی مذاق اڑایا جارہا ہے۔ صدر جیربولسونارو (Jair Bolsonaro) گزشتہ دنوں زوم ایپ کے ذریعے میٹنگ کررہے تھے۔ تبھی ان کا ایک ملازم باتھ روم میں گیا اور برہنہ ہوکر نہانے لگا۔ کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ان دنوں دنیا میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ اسی وجہ سے سرکاری دفتروں سے لیکر نجی کمپنیوں تک میں ضروری میٹنگ کیلئے زوم ایپ کا سہارا لیا جارہا ہے۔ برازیل میں صدر صدر جیربولسونارو (Jair Bolsonaro) کی میٹنگ کے دوران اس وقت شرمناک صورتحال پیدا ہوئی جب ایک شخص اپنی ویڈیو فیڈ کو بند کرنا بھول گیا اور کیمرے کے سامنے ہی برہنہ برہنہ ہوگیا اس دوران میٹنگ چل رہی تھی۔

دس سے زیادہ لوگ تھے میٹنگ میں موجود

جس وقت وہ شخص برہنہ نظر آرہا تھا اس وقت برازیل کے صدر جیر بولسونارو دس دیگر لوگوں کے ساتھ لاک ڈاؤن کے اثر کو لیکر میٹنگ کررہے تھے۔ کچھ سیکنڈ کے بعد ہی محکمہ صنعت کے پرنسپل آفیسر پاؤلے گیدیس کو احساس ہوا کہ ویڈیو میں کیا چل رہا ہے۔ انہوں اس شخص کو ٹوکا اور اسے میٹنگ ست باہر کروایا۔

میٹنگ کے بعد اس واقعے کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ حالانکہ مقامی میڈیا میں اس شخص کا نام نہیں لیا گیا ہے۔ اس سے پہلے اپریل کے مہینے میں برازیل کے ایک جج عدالت میں آن لائن سمات کے دوران شرٹ لیس نظر آرہے تھے۔ سنوائی شروع ہونے سے پہلے برازیل کے اماپا ریاست میں جج کارمو اینتینو ڈی سوزا شرٹ لیس نظر آرہے تھے۔

First published: May 19, 2020 06:36 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading