ہوم » نیوز » عالمی منظر

گہری نیند میں سو رہا تھا نوجوان، تبھی بندر نے کر ڈالی ایسی حرکت کہ دیکھتے رہ گئے لوگ: وائرل ہوا ویڈیو

بندروں کو سب سے زیادہ نقلچی جانور سمجھا جاتا ہے۔ وہ اکثر انسانوں کی طرح کام کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ ملیشیا میں بندر کی نقل کرنے کا بھی ایسا ہی معاملہ سامنے آیا۔ جب ایک بندر (Monkey) نے کچھ ایسی حرکت کی وہ واقعی حیران کر دینے والا ہے۔

  • Share this:
گہری نیند میں سو رہا تھا نوجوان، تبھی بندر نے کر ڈالی ایسی حرکت کہ دیکھتے رہ گئے لوگ: وائرل ہوا ویڈیو
بندر کی یہ حرکت آپ کو بھی کردے گی حیران۔۔

کوالالمپور : بندروں کو سب سے زیادہ نقلچی جانور سمجھا جاتا ہے۔ وہ اکثر انسانوں کی طرح کام کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ ملیشیا میں بندر کی نقل کرنے کا بھی ایسا ہی معاملہ سامنے آیا۔ جب ایک بندر (Monkey)  نے ایک نوجوان کا موبائل فون اٹھایا وہ واقعی حیران کر دینے والا ہے۔ جب وہ گہری نیند سو رہا تھا۔ در اصل ملیشیا میں  ایک طالب علم کا فون بندر اس وقت اٹھا  کر لے گیا جب وہ گہری نیند میں سو رہا تھا۔ اس کے بعد بندر فون لے کر جنگل میں چلا گیا۔ جہاں جاکر  اس نے موبائل سے سیلفی  (Selfie) لینا شروع کردی۔


جب موبائل فون نوجوان کو ملا تو وہ دیکھ کر حیران رہ گیا کیونکہ فون کی میموری بندر کی سیلفی سے بھری ہوئی تھی۔ سوشل میڈیا پر اس واقعے کا ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جسے یوزرس خوب پسند کر رہے ہیں اور بندر کی تعریف کر رہے ہیں کہ اس نے پہلی مرتبہ میں ہی موبائل سے سیلفی لینا سیکھ لیا۔ جیک رڈس روڈزی نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کو لگا کہ سوتے وقت ان کا موبائل فون چوری ہوگیاہے۔ بٹو پہاٹ قصبے میں رہتے ہیں۔ اور وہ بیس سال کے ہیں۔ وہ اپنے فون کو بغل میں رکھ کر سوئے گئے لیکن جب اٹھ کر دیکھا تو انہیں ان کا فون کہیں نہیں ملا۔


انہوں نے بتایا کہ ڈکیتی کا کوئی اشارہ نہیں تھا میرے دماغ میں صرف ایک ہی چیز چل رہی تھی وہ یہ تھی کہ جادو ہوسکتا ہے؟ روڈزی نے آخرکار اپنے گھر کے پیچھے ایک جنگل میں ڈیوائس ٹریک کیا۔ وہ کہتے ہیں کہ ان کے والد ان کے فون پر کافی کال کرتے رہے کیونکہ گھنٹی کی آواز جنگل سے آرہی تھی۔ انہوں نے فون کو ایک درخت کے پاس پایا۔ جب ان  کے چاچا نے مذاق میں کہا کہ انہیں اپنے فون پر چور کی ایک تصویر مل سکتی ہے تو روڈزی نے گیلری کھولی اور ان کو بندروں کی سیلفی اور ویڈیوز کی سیریز ملی۔



انہوں نے ایک ویڈیو بی بی سی سے شیئر کیا جس میں بندر ان کا فون کھانے کی کوشش کر رہا تھا۔ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق روڈزی نے اپنے دوستوں اور رشتے داروں کو یہ تصویریں دکھائیں جسے دیکھ کر وہ یقین نہیں کر پا رہے تھے کی بندر سیلفی لے سکتا ہے۔

انہوں نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا، وہ لوگ بھی یقین نہیں کر پا رہے تھے۔ انہوں نے ایسا پہلی مرتبہ دیکھا تھا۔ روڈزی نے اسکرین ریکارڈںگ کو 13 ستمنبر کو ٹویٹ کیا تھا کس کو اب تل دو لاکھ 57 ہزار 700 سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔ روڈزی کو شک ہے کہ بندر کھلی کھڑکی سے ان کے گھر میں آیا ہوگا اور فون اٹھاکر جنگل میں لے گیا ہوگا۔
Published by: sana Naeem
First published: Sep 18, 2020 04:15 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading