سوشل وائرل: گرمی سے بچنے کیلئے شخص نے اپنے ہی E-Rickshaw پر ہی اگا لیا جنگل، لوگوں کو پسند آئی یہ ترکیب
تصویر کے ساتھ ایرک نے لکھا کہ ’’اس ہندوستانی شخص نے اپنے رکشے پر گھاس اگائی ہے تاکہ گرمی میں بھی خود کو ٹھنڈا رکھ سکے۔ یہ ایک شاندار آئیڈیا ہے۔"
Social Viral: گرین بیلٹ اینڈ روڈ انسٹی ٹیوٹ کے صدر ایرک سولہیم (Erik Solheim) نے حال ہی میں ٹوئٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی، جو لوگوں کو کافی پرکشش اور دلچسپ لگ رہی ہے۔
جیسے جیسے دن گزر رہے ہیں سورج کی تپش بڑھتی جا رہی ہے۔ اپریل کے آغاز سے ہی ہندستان کے مختلف حصوں میں پارہ 40 ڈگری سیلسیس سے اوپر جا رہا ہے۔ ایسے میں لوگ گرمی (How to beat the heat) سے بچاؤ کے لیے طرح طرح کے اقدامات کر رہے ہیں۔ وہیں ان دنوں گرمی سے بچنے کے لیے جگاڑ (ways to protect from loo) کی سب سے زیادہ چرچا ایک رکشہ ڈرائیور کی ہے جس نے اپنے ای-رکشے پرہی 'جنگل' (Man grow grass and plants on e-rickshaw) اگالیا ۔
گرین بیلٹ اینڈ روڈ انسٹی ٹیوٹ کے صدر ایرک سولہیم (Erik Solheim) نے حال ہی میں ٹوئٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی، جو لوگوں کو کافی پرکشش اور دلچسپ لگ رہی ہے۔ تصویر میں ایک ڈرائیور اپنے ای رکشہ پر کھڑے ہو کر تصویر کھینچ رہا ہے اور اس کا ای رکشہ بہت منفرد نظر آ رہا ہے۔ اس نے گرمی سے بچنے کے لیے (Man grow plants on rickshaw to fight summers) رکشے پر ہی پر پودھے اگائے ہوئے ہیں۔ تصویر کے ساتھ ایرک نے لکھا کہ ’’اس ہندوستانی شخص نے اپنے رکشے پر گھاس اگائی ہے تاکہ گرمی میں بھی خود کو ٹھنڈا رکھ سکے۔ یہ ایک شاندار آئیڈیا ہے۔"
This Indian 🇮🇳 man grew grass on his rickshaw to stay cool even in the heat. Pretty cool indeed! pic.twitter.com/YnjLdh2rX2
شخص نے ای رکشہ پر گھاس اور پودے اگائے
تصویر میں اس شخص کے ای-رکشہ کی چھت پر بہت ساری گھاس اُگتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ ساتھ ہی اس کے رکشے کی ڈنڈوں پر لتر لگی ہوئی ہیں اور چھوٹے چھوٹے گملے بھی ہیں جن سے پودے نکل رہے ہیں۔ اس ترکیب کو استعمال کرنے سے شخص نہ صرف خود کو ٹھنڈا رکھے گا بلکہ یہ پودے رکشے میں بیٹھے مسافروں کو بھی کافی آرام دیں گے۔ جہاں ایک طرف لوگ اس شخص کی تعریف کر رہے ہیں، وہیں دوسری طرف تنازع کھڑا ہو گیا ہے کہ یہ شخص ہندوستانی ہے یا بنگلہ دیشی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔