உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    خاتون کے بیڈروم سے آتی تھی بھیانک بدبو، آخرکار بستر کے نچے ملی یہ گھنونی چیز، دیکھ سبھی رہ گئے حیران

    خاتون نے برطانیہ (United Kingdom) میں اپنے لیے جو پراپرٹی خریدی تھی وہ تقریبا 400 سال پرانی تھی۔ ایسی صورتحال میں گھر والوں نے گھر کی مرمت (رینیویشن) کا فیصلہ لیا۔

    خاتون نے برطانیہ (United Kingdom) میں اپنے لیے جو پراپرٹی خریدی تھی وہ تقریبا 400 سال پرانی تھی۔ ایسی صورتحال میں گھر والوں نے گھر کی مرمت (رینیویشن) کا فیصلہ لیا۔

    خاتون نے برطانیہ (United Kingdom) میں اپنے لیے جو پراپرٹی خریدی تھی وہ تقریبا 400 سال پرانی تھی۔ ایسی صورتحال میں گھر والوں نے گھر کی مرمت (رینیویشن) کا فیصلہ لیا۔

    • Share this:
      کوئی بھی پرانا گھر (Renovation of House) خریدنے کے بعد ،اس میں کچھ تبدیلیوں کی ضرورت ہر گھر کے مالک (House Owner) کو محسوس ہوتی ہے۔ برطانیہ لندن ، (London, United Kingdom) سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون بھی اپنے خاندان کے ساتھ 16ویں صدی میں بنے ہوئے ایک مکان میں شفٹ ہوئی تو اسے یہاں کچھ بہت ہی عجیب (Weird Thing in House) ملا۔
      خاتون نے برطانیہ (United Kingdom) میں اپنے لیے جو پراپرٹی خریدی تھی وہ تقریبا 400 سال پرانی تھی۔ ایسی صورتحال میں گھر والوں نے گھر کی مرمت (رینیویشن) کا فیصلہ لیا۔ اس دوران خاتون کو گھر کے بیڈروم Bedroom سے بدبو آتی رہتی تھی۔ اس کے پیچھے کی وجہ ان کو ڈھونڈنے سے بھی کبھی نہیں ملی لیکن جیسے ہی اس نے بیڈروم کا قالین اٹھایا ، اسے فورا اندازہ ہوگیا کہ بدبو کہاں سے آ رہی تھی۔
      بیڈ کے نیچے تھا بدبو کا راز
      آن لائن سائٹ مرر (Mirror) میں شائع رپورٹ کے مطابق خاتون کو اکثر اپنے بیڈروم سے بدبو آتی تھی۔ کمرے میں بہت تلاش کرنے کے بعد بھی اسے پتہ نہیں چل سکا کہ بدبو کہاں سے آرہی ہے۔ آخر کار ، جب خاتون نے گھر کیمرمت کے دوران اپنے بستر کے نیچے قالین ہٹایا تو اسے کچھ ایسا ملا جس نے اسے حیران کردیا۔ خاتون کو قالین کے نیچے مین ہول ملا ، جو آگے جاکر ایک نالے میں کھتا تھا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ جب اس نے اس کے اندر جھانکا تو یہ منظر انتہائی گھنونا تھا۔ وہاں گندگی تیر رہی تھی۔ یہی وجہ تھی کہ اس کے بیڈروم سے مسلسل بدبو آرہی تھی۔
      سوشل میڈیا پر شیئر کیا پورا واقعہ۔۔
      خاتون نے یہ ساری کہانی ٹک ٹاک پر شیئر کی۔ پورے واقعے کی ویڈیو بنانے اور اس نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ پوسٹ ہونے کے فورا بعد لوگوں نے اسے دیکھنا شروع کر دیا اور پوسٹ تیزی سے وائرل ہو گئی۔ خاتون نے لکھا ہے کہ اسے بالکل امید نہیں تھی کہ اس کا بیڈروم نالے پر بنایا گیا ہے۔ اب لوگ اس واقعہ پر مختلف ردعمل دے رہے ہیں۔ 35 ہزار سے زائد لوگوں نے اسے لائک کیا ہے۔ کسی نے کہا ہے کہ اس جہنم کو دیکھنے کے بعد وہ گھر چھوڑ کر چلا جاتاتو وہیں ایک یوزر نے عورت کے ساتھ مذاق کیا کہ وہ مین ہول کو شیشے سے ڈھک کر اور ایل ای ڈی لائٹس لگا کر اسے فیچر کے طور پر استعمال کر سکتی ہے۔

       
      Published by:Sana Naeem
      First published: