உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Solar Storm Alert!:زمین کی جانب تیزی سے بڑھ رہا بہت بڑا شمسی شعلہ،بلیک آؤٹ کا خطرہ

    شمسی طوفان کا خطرہ۔

    شمسی طوفان کا خطرہ۔

    Solar Storm Alert!: سولار فلیئرز کے لیے ایکس فیکٹر سے مراد انتہائی شدید شعلوں میں سے ایک ہے اور نمبر کے ساتھ ساتھ شمسی بھڑک اٹھنے کی شدت کی علامت اس کی طاقت کو ظاہر کرتی ہے۔ شمسی شعلوں کو ان کی شدت کی بنیاد پر چار کلاسوں میں درجہ بندی کیا گیا ہے .

    • Share this:
      Solar Storm Alert!: سورج سے نکلنے والا ایک بہت بڑا شمسی شعلہ(solar flare) زمین کی طرف بڑھ رہا ہے! یہ خوفناک شمسی شعلہ جلد ہی زمین سے ٹکرائے گا۔ یہ ایک طاقتور شمسی طوفان پیدا کر سکتا ہے، جو یہاں ریڈیو بلیک آؤٹ کا سبب بن سکتا ہے۔ جس کی وجہ سے جی پی ایس نیویگیشن، موبائل فون سگنل اور سیٹلائٹ سگنل میں بھی خلل پڑ سکتا ہے۔

      نیشنل اوشینک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن (NOAA) نے اس حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ شمسی شعلہ 14 جولائی کو سورج کی سطح سے نکلا اور زمین کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس مہینے کے شروع میں، ایک جیو میگنیٹک طوفان زمین سے وہ ٹکرایا تھا، جس سے کینیڈا کے اوپر ایک روشن ارورہ(تیز روشنی کا منبع) بن گیا تھا۔

      خلائی ماہر موسمیات ڈاکٹر تمیتھا اسکوف نے سورج سے نکلنے والے اس شمسی شعلے کے بارے میں ٹوئٹر پر اپنا ردعمل پوسٹ کیا ہے۔ تمیتھا اسکوف نے ایک ٹویٹر پوسٹ میں کہا، "نیا علاقہ 3058ایم 2.9 فلیئر فائر کرتا ہے! یہ اب سورج پر ایک ایکس فیکٹر والا چوتھا خطہ ہے۔ این او اے اے ایکس فلیئر ہونے والے خطرے کو 10 فیصد بتایا ہے، لیکن یہ جلد ہی بڑھ سکتا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Europe: یورپ میں شدید گرمی کی لہر، لندن میں بنا وجہ سفر نہ کرنے کی اپیل

      یہ بھی پڑھیں:

      سعودی عرب کےمیگاسٹی NEOM میں 500 بلین ڈالرکا منصونہ! تمام سہولیات سےلیس ہوگا نیوم شہر

      ایکس-کلاس فلیئر کا کیا مطلب ہے؟
      سولار فلیئرز کے لیے ایکس فیکٹر سے مراد انتہائی شدید شعلوں میں سے ایک ہے اور نمبر کے ساتھ ساتھ شمسی بھڑک اٹھنے کی شدت کی علامت اس کی طاقت کو ظاہر کرتی ہے۔ شمسی شعلوں کو ان کی شدت کی بنیاد پر چار کلاسوں میں درجہ بندی کیا گیا ہے - A, B, C, M اور X۔ سب سے زیادہ طاقتور شمسی شعلہ X کلاسیفائیڈ سولر فلیئر ہو گا جبکہ M دوسرا سب سے طاقتور سولر فلیئر ہے۔ انہوں نے سورج کے شعلوں کے زمین سے براہ راست ٹکرانے کی پیشین گوئی کی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: