உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    صومالیہ: خودکش حملوں میں 16 افراد ہلاک، 36 زخمی

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    شورش زدہ صومالیہ میں دو خودکش حملوں میں 16 افراد ہلاک اور 36 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      شورش زدہ صومالیہ میں دو خودکش حملوں میں 16 افراد ہلاک اور 36 سے زائد زخمی ہوگئے۔عرب نیوز کے مطابق صومالیہ کے جنوب مغربی شہر بیدوہ میں خود کش بمباروں نے ایک ریسٹورنٹ اور ایک کافی شاپ کو نشانہ بنایا جہاں بمباروں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 36 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
      پولیس کے مطابق دو خود کش حملہ آوروں نے دو مختلف مقامات پر حملہ کیا، پہلے حملہ میں 7 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے جبکہ دوسرے حملہ میں 9 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
      پولیس کا کہنا تھا کہ خود کش حملہ آوروں نے ریسٹورنٹ اور کافی شاپ کو ایسے وقت میں حملہ کا نشانہ بنایا جب ایک روز بعد صومالیہ کی تاریخ کے بد ترین حملہ کا ایک سال مکمل ہونے والا ہے اس حملہ میں شدت پسند گروپ الشباب نے بارود سے بھرا ٹرک اڑا کر 500 سے زائد افراد کو ہلاک کردیا تھا۔
      First published: