ہوم » نیوز » عالمی منظر

ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے متعلق جلد ہی کوئی بڑا اعلان کرنے کا کیا اشارہ

ٹرمپ نے منگل کو یہاں صحافیوں سے بات چیت میں کہا ’’ہم کچھ کرنے جا رہے ہیں اور مجھے لگتا ہے یہ آپ لوگوں کو پسند آئے گا

  • UNI
  • Last Updated: May 27, 2020 10:17 AM IST
  • Share this:
ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے متعلق جلد ہی کوئی بڑا اعلان کرنے کا کیا اشارہ
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا بڑا فیصلہ، چین سے آنے والی سبھی پروازیں معطل کیں

واشنگٹن۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ہفتے کے آخر تک چین کے تعلق سے کوئی بڑا اعلان کرنے کا وعدہ کیا ہے اور اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ وہ چین کو سزا دینے سے متعلق ہو سکتا ہے۔ ٹرمپ نے منگل کو یہاں صحافیوں سے بات چیت میں کہا ’’ہم کچھ کرنے جا رہے ہیں اور مجھے لگتا ہے یہ آپ لوگوں کو پسند آئے گا لیکن اس کا اعلان میں آج نہیں کروں گا‘‘۔ انہوں نے چین اور ہانگ کانگ کے درمیان جاری تنازع کے سلسلے میں چین پر پابندی لگائے جانے کے سوال پر کہا ’’اس کا اعلان، آپ اس ہفتے کے آخر تک سنیں گے اور مجھے لگتا ہے کہ یہ بہت بڑا فیصلہ ہونے والا ہے‘‘۔


اس سے پہلے وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری كائلے میك نینی نے جمعرات کو کہا تھا کہ ہانگ کانگ کے تئیں چین کی کارروائیوں سے صدر ناراض ہیں۔ واضح رہے کہ چین کی نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کے سالانہ اجلاس میں جمعہ کو حکمراں کمیونسٹ پارٹی نے ہانگ کانگ میں مبینہ علیحدگی پسند، تباہ کن اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کے علاوہ غیر ملکی مداخلت پر پابندی لگانے کے لئے ایک نئے قومی سلامتی قانون کی تجویز پیش کی تھی۔


این پی سی کا سالانہ اجلاس 28 مئی کو ختم ہوگا اور امید ہے کہ اس سے پہلے ہی قانون کے بارے میں این پی سی میں پولنگ ہوگی۔ یہ تجویز منظور ہونے کے بعد قانون کی شکل اختیار کر لے گی اور جون کے آخر تک ہانگ کانگ میں اسے نافذ کر دیا جائے گا۔ نئے قومی سلامتی قانون کے اعلان کے بعد سے ہی بین الاقوامی سطح پر اس پر سخت تنقید ہو رہی ہے۔

First published: May 27, 2020 10:17 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading