ہوم » نیوز » عالمی منظر

زوم ایپ پر چل رہی تھی میٹنگ ، تبھی بغیر کپڑوں کے نظر آئی افسر کی بیوی ، لوگوں کی ہوگئی ایسی حالت

کورونا کے حالات پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے زوم ایپ پر میٹنگ کررہے ایک افسر کیلئے اچانک شرمندگی کی حالت پیدا ہوگئی ، جس کیلئے اس کو بعد میں معافی بھی مانگنی پڑی ۔

  • Share this:
زوم ایپ پر چل رہی تھی میٹنگ ، تبھی بغیر کپڑوں کے نظر آئی افسر کی بیوی ، لوگوں کی ہوگئی ایسی حالت
زوم ایپ پر چل رہی تھی میٹنگ ، تبھی بغیر کپڑوں کے نظر آئی افسر کی بیوی ، لوگوں کی ہوگئی ایسی حالت ۔ علامتی تصویر ۔

جوہانسبرگ : کورونا کے دور میں میٹنگ اور کانفرنس وغیرہ کیلئے زوم ایپ اہم ذریعہ بن کر ابھرا ہے ۔ حالانکہ ملک اور دنیا سے ایسے کئی معاملات سامنے آئے ہیں ، جب زوم ایپ (Zoom App) پر ورچوئل ویڈیو میٹنگ کے دوران لوگوں کو انجانی حرکتوں کی وجہ سے شرمندگی اٹھانی پڑی ہے ۔ جنوبی افریقہ سے بھی ایک ایسا ہی معاملہ سامنے آیا ہے ، جہاں کورونا بحران کو لے کر زوم ایپ پر میٹنگ کے دوران ایک افسر کی بیوی اس کے پیچھے کپڑوں کے بغیر ( ننگی حالت ) کھڑی ہوگئی اور یہ کیمرے میں قید ہوگیا ۔


دراصل ڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق منگل کو جنوبی افریقہ کے ایسٹرن کیپے میں کورونا وائرس سے ہورہی اموات پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے نیشنل ہاوس آف ٹریڈیشنل لیڈرس کے لیڈران زوم ایپ پر میٹنگ کررہے تھے ۔ اس میٹنگ میں نیشنل ہاوس آف ٹریڈیشنل لیڈرس رکن Xolile Ndevu بھی دیگر 23 لیڈروں کے ساتھ شامل تھے ۔ جب زوم میٹنگ میں Xolile Ndevu بتا رہے تھے کہ کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے ایسٹرن کیپے میں کیسے مقامی ڈاکٹروں کے ساتھ مل کر کام کیا جارہا ہے ، تبھی ان کی اہلیہ پیچھے سے کپڑا پہنے بغیر ننگی حالت میں نظر آنے لگی ۔


زوم میٹنگ کے دوران اچانک Xolile Ndevu کی اہلیہ کو ننگی حالت میں دیکھ کر میٹنگ میں موجود سبھی اراکین شرمندہ ہوگئے ۔ کچھ اراکین اس غیرمتوقع منظر دیکھ کر ہنسنے بھی لگے ۔ اس کے فورا بعد کمیٹی کی چیئرپرسن نے انہیں ٹوکا اور میٹنگ کو پاز کردیا ۔


حالانکہ اس کے فورا بعد Xolile Ndevu اپنے ہاتھوں سے چہرے کو چھپا لیتے ہیں اور شرمندہ ہوجاتے ہیں ۔ وہ کہتے ہیں کہ معذرت ، میری توجہ کیمرے پر تھی نہ کہ پیچھے ، میں کافی شرمند ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ زوم ٹیکنالوجی ہمارے لئے نیا ہے اور ہم ابھی اس کو چلانا سیکھ رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی ہمارا گھر نہیں بنا ہے تاکہ ہم میٹنگ کیلئے پرائیویسی کو مینٹین کرسکیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ میٹنگ رات دس بجے تک ختم ہوجانی چاہئے تھی ، کیونکہ یہ سات بجے سے چل رہی تھی ، مگر اس کے بعد بھی چلتی رہی ۔ اسی دوران میری اہلیہ باتھ روم مں چلی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس بات سے انجان تھی کہ میٹنگ ابھی تک چل رہی ہے اور ایپ کا کیمرہ آن ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 04, 2021 02:02 PM IST