افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک بار پھر زمین لرز اٹھی ہے۔ بدھ کی صبح 4.3 کی شدت کا زلزلہ آیا۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق زلزلہ آج صبح 5.49 بجے آیا۔ زلزلہ کی نگرانی کرنے والی ایجنسی نے ٹویٹ کر کے اس کی معلومات دی۔ تاہم یہ راحت کی بات ہے کہ ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ اس سے قبل ایک ہفتہ قبل پاکستان اور افغانستان میں خطرناک زلزلہ آیا تھا جس میں دونوں ممالک میں مجموعی طور پر 21 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
گزشتہ ہفتے کے اوائل میں پاکستان اور پڑوسی ملک افغانستان میں آنے والے 6.5 شدت کے زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔ حکام نے بتایا تھا کہ دور دراز علاقوں سے مزید آٹھ اموات کی اطلاع ملی ہے۔ 21 مارچ بروز منگل آنے والے زلزلے سے جنوبی ایشیا میں 10 افراد افغانستان میں جب کہ پاکستان میں 11 افراد ہلاک ہوئے۔
سینکڑوں گھروں کی چھتیں گرنے سے 130 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ سب سے زیادہ نقصان پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں ہوا جو افغانستان کی سرحد سے متصل ہے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کی وزارت کے طالبان کے ترجمان شفیع اللہ رحیمی نے کہا تھا کہ زلزلے میں 10 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ افغانستان میں 800 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
ترکی میں پھر ٹوٹا قدرت کا قہر، زلزلے کے بعد خوفناک سیلاب، 14 کی موتاتراکھنڈ میں بھی زلزلہ مچا سکتا ہے ترکی جیسی تباہی! سائنداں نے کیا خبردار
پاکستان میں منگل کو 6.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس زلزلے کا مرکز افغانستان تھا۔ پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان میں 180 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ یہ زلزلہ ہندوستان کی راجدھانی دہلی سمیت شمالی ہندوستان کے کئی حصوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ محکمہ کے مطابق پاکستان میں زلزلے کے جھٹکے لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ، پشاور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، کوٹ مومن، مڑھ رانجھا، چکوال اور کوہاٹ کے علاقوں میں محسوس کیے گئے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔