உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    طالبانیوں کی بربریت، مظاہرہ کر رہی خواتین پر فائرنگ، حجاب پکڑ کر خاتون کو کھینچا اور کی بدتمیزی

    افغانستان میں خواتین حکومت کے طالبانی فیصلے کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے کر رہی ہیں۔ طالبان حکومت کی جانب سے احتجاج کرنے والی خواتین پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز منظر عام پر آئی ہیں۔

    افغانستان میں خواتین حکومت کے طالبانی فیصلے کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے کر رہی ہیں۔ طالبان حکومت کی جانب سے احتجاج کرنے والی خواتین پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز منظر عام پر آئی ہیں۔

    افغانستان میں خواتین حکومت کے طالبانی فیصلے کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے کر رہی ہیں۔ طالبان حکومت کی جانب سے احتجاج کرنے والی خواتین پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز منظر عام پر آئی ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, IndiaAfghanistan Afghanistan Afghanistan Afghanistan
    • Share this:
      کابل میں ایک تعلیمی مرکز میں خودکش بم دھماکے میں متعدد طالب علموں کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے مغربی افغانستان کے شہر ہرات میں خواتین و طالبات نے احتجاجی ریلیاں نکال رہی ہیں۔ ہرات یونیورسٹی سے صوبائی گورنر کے دفتر تک مارچ کرتے ہی ہرات یونیورسٹی کے مظاہرین نے "قتل عام بند کرو اور "تعلیم ہمارا حق ہے" کے نعروں سے سڑکوں کو بھر دیا۔ وہیں بعد میں طالبان نے انہیں روک کر منتشر کر دیا، گروپ کو گورنر کے دفتر میں داخل ہونے سے روک دیا۔ سنیچر کے روز، کابل میں دھماکوں میں بچ جانے والی لڑکیوں سمیت دیگر لڑکیوں نے بھی ایسا ہی مظاہرہ کیا۔ اقوام متحدہ کے مطابق اس حملے میں کم از کم 35 افراد ہلاک اور 82 زخمی ہوئے۔ متاثرین میں زیادہ تر شیعہ ہزارہ برادری کی لڑکیاں تھیں۔

      اخلاقیات پولیس کی حراست میں ایک خاتون کی موت پر ایران میں مظاہروں کی حمایت کرنے والی خواتین کی ریلی پر طالبان نے فائرنگ کی۔ اسلامی ملک ایران میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 22 سالہ مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد مہلک مظاہرے شروع ہو گئے ہیں جسے اسلامی جمہوریہ کی اخلاقیات پولیس نے حراست میں لیا تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبان فوجی احتجاج کرنے والی خواتین کو ڈرانے کے لیے کس طرف سے فائرنگ کر رہے ہیں۔ احتجاج کرنے والی خواتین ہاتھوں میں بینرز اٹھائے طالبانی حکومت کے خلاف شدید احتجاج کر رہی ہیں۔



      ماڈل نے ایڈلٹ ویب سائٹ پر شیئر کی برہنہ فوٹو، اب ہوئی 6 سال کی جیل

      بیٹی سے شادی کی اجازت، گھومنے کے لئے شوہر سے اجازت! یہ ہیں ایران کے مختلف قانون

      افغانستان میں خواتین حکومت کے طالبانی فیصلے کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے کر رہی ہیں۔ طالبان حکومت کی جانب سے احتجاج کرنے والی خواتین پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز منظر عام پر آئی ہیں۔ پولیس کی فائرنگ کے سامنے بھی خواتین کا مظاہرہ جاری ہے۔ طالبانی پولیس کے ساتھ لڑنے والی خواتین کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی جا رہی ہیں۔ اسی دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں طالبان کی فوج کا قہر نظر آ رہا ہے۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک طالبان فوجی خاتون کا بعقع کھینچتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے جبکہ ایک خاتون مظاہرین سے بدتمیزی کی جا رہی ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: