உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جاپان کے سابق PM Shinzo Abe کو سینے میں ماری گئی گولی، حملہ آور گرفتار

    Youtube Video

    Breaking news on Shinzo Abe: روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق شنزو آبے کو صبح کے وقت نارا شہر میں گولی ماری گئی۔ وہ تقریر کرتے ہوئے اچانک گر پڑے۔ رپورٹ میں کہا جا رہا ہے کہ انہیں سینے میں گولی لگی ہے۔

    • Share this:
      Breaking news on Shinzo Abe: جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو ابے کو گولی مار دی گئی ہے۔ روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق شنزو آبے کو صبح کے وقت نارا شہر میں گولی ماری گئی۔ وہ تقریر کرتے ہوئے اچانک گر پڑے۔ رپورٹ میں کہا جا رہا ہے کہ انہیں سینے میں گولی لگی ہے۔ رپورٹ میں کہا جا رہا ہے کہ شنزو آبے کو گولی لگنے کے بعد دل کا دورہ پڑا۔ وہ گر گئے۔ ان کے سر پر بھی چوٹ آئی ہے۔ بہت سا خون بھی کافی نکل چکا ہے۔ وہ جواب نہیں دے رہے ہیں۔ طبی ٹیم نے موقع پر ابتدائی چیک اپ کے بعد اسے اسپتال پہنچا دیا ہے۔ فی الحال ان کی حالت تشویشناک ہے۔

      رائٹرز کی تازہ ترین معلومات کے مطابق پولیس نے شنزو آبے پر فائرنگ کرنے والے شخص کو موقع سے گرفتار کر لیا ہے۔ 42 سالہ حملہ آور سے بندوق برآمد ہوئی۔ پولیس ملزم سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ یہ بھی واضح نہیں کہ اس نے گولی کیوں چلائی۔

      ایوان بالا کے انتخاب کے لیے چلا رہے تھے مہم
      جاپان میں اتوار کو ایوان بالا کے انتخابات ہونے والے ہیں۔ شنزو ابے  اس کے لیے وہاں مہم چلا رہے تھے۔ رپورٹ کے مطابق جاپانی پولیس نے بتایا کہ شنزو ابے نارا شہر میں ایک میٹنگ میں تقریر کر رہے تھے کہ مشتبہ شخص نے پیچھے سے سابق جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے کے قریب پہنچ کر اچانک بندوق سے گولی مار دی۔ ایسے میں موقع پر افراتفری کی صورتحال پیدا ہوگئی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: