உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    زندگی کی جنگ ہار گئے Shinzo Abe، گولی لگنے سے ہوئی موت

    Youtube Video

    Breaking news on Shinzo Abe: جاپانی میڈیا کے حوالے سے رپورٹس کے مطابق شنزو ابے کو سینے میں دو گولیاں ماری گئی تھیں۔ اس کے بعد انہیں دل کا دورہ بھی پڑا۔ کئی گھنٹوں کے علاج کے بعد بالآخر وہ دم توڑ گئے۔

    • Share this:
      جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو ابے Shinzo Abe بالآخر زندگی کی جنگ ہار گئے۔ جاپانی میڈیا کے حوالے سے رپورٹس کے مطابق شنزو ابے کو سینے میں دو گولیاں ماری گئی تھیں۔ اس کے بعد انہیں دل کا دورہ بھی پڑا۔ کئی گھنٹوں کے علاج کے بعد بالآخر وہ دم توڑ گئے۔

      گولی لگنے کے بعد سے ان کی حالت خراب ہو رہی تھی۔ ڈاکٹرس انہیں بچانے کی بھرپور کوشش کر رہے تھے، پھر بھی اس میں کوئی بہتری نظر نہیں آئی۔ شنزو ابے کے دل سمیت کئی اعضاء نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ ایسے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ شنزو ابےکی موت کے بعد اتوار کو ہونے والے جاپانی پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے انتخابات ملتوی ہو سکتے ہیں۔

      جاپان کے سابق PM Shinzo Abe کو سینے میں ماری گئی گولی، حملہ آور گرفتار

      Mohammed Zubair کو پانچ دن کی مشروط ضمانت ملی، سپریم کورٹ کا یوپی پولیس کو نوٹس

      روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق شنزو ابے کو صبح کے وقت نارا شہر میں گولی ماری گئی۔ وہ تقریر کرتے ہوئے اچانک گر پڑے۔ رپورٹ میں کہا جا رہا ہے کہ انہیں سینے میں گولی لگی ہے۔ شنزو آبے کو گولی لگنے کے بعد دل کا دورہ پڑا تھا۔ ان کے سر پر بھی چوٹ آئی تھی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: