உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    تائیوان میں داخل ہوگئے Chinaکے 9 جنگی جہاز، جانیے کیا ہوا اُس کے بعد...

    چین کے جنگی جہاز۔ (فائل فوٹو)

    چین کے جنگی جہاز۔ (فائل فوٹو)

    چین تائیوان کو اپنا علاقہ قرار دیتا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ سال نومبر میں 27 چینی لڑاکا طیاروں نے تائیوان کی فضائی حدود میں دراندازی کی تھی۔ غصے میں تائیوان نے پھر اپنے لڑاکا طیارے بھیجے تاکہ ان گھسنے والوں کو نکال باہر کیا جا سکے۔

    • Share this:
      تائی پے:جس دن روس نے یوکرین پر حملہ کیا اسی دن چین(China) کے 9 لڑاکا طیاروں نے تائیوان (Taiwan)کی سرحد پر دراندازی کی۔ اس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تائیوان کی فضائیہ نے جمعرات کو کہا تھا کہ ہم چین کی کارروائیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس طرح کی دراندازی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ جمعرات کو تائیوان کی فضائیہ نے چینی طیاروں کو اپنی سرحد سے نکلنے پر مجبور کیا۔ اس نے 9چینی طیاروں کو خبردار کیا تھا۔ تائیوان نے چینی فوج کے ایسے مشن کے بارے میں شکایت کی ہے۔

      تائیوان کی وزارت دفاع نے کہا کہ دراندازی کے تازہ ترین واقعات میں آٹھ چینی J-16 جنگی اور ایک Y-8 جاسوس طیارہ شامل ہے۔ ان طیاروں نے بحیرہ جنوبی چین کے اوپری سرے پر تائیوان کے زیر کنٹرول پراٹاس جزائر کے شمال مشرق میں اڑان بھری تھی۔ پچھلے دو سالوں میں چینی فضائیہ نے اس طرح کے مشن کو مسلسل انجام دیا ہے۔ تائیوان ان کے بارے میں مسلسل شکایت کرتا رہا ہے۔ تائیوان کو خدشہ ہے کہ چین موجودہ صورتحال کا فائدہ اٹھا کر تائیوان پر حملہ کرنے کی کوشش کر سکتا ہے، جس طرح روس نے یوکرین پر حملہ کیا ہے۔ تاہم، اس نے چینی سیکورٹی فورسز کی طرف سے کسی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع نہیں دی ہے۔ تائیوان حکومت نے اپنی سطح پر چوکسی بڑھا دی ہے۔

      درحقیقت چین تائیوان کو اپنا علاقہ قرار دیتا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ سال نومبر میں 27 چینی لڑاکا طیاروں نے تائیوان کی فضائی حدود میں دراندازی کی تھی۔ غصے میں تائیوان نے پھر اپنے لڑاکا طیارے بھیجے تاکہ ان گھسنے والوں کو نکال باہر کیا جا سکے۔ تائیوان کی فضائیہ نے انتباہ دیتے ہوئے چینی طیاروں کا پیچھا کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ تائیوان نے دراندازی کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے فضائی دفاعی میزائل بھی تعینات کیے تھے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: