ہوم » نیوز » عالمی منظر

کوریائی ممالک کے درمیان جولائی میں مذاکرات کا امکان

شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان آئندہ جولائی میں اعلی سطحی مذاکرات ہونے کا امکان ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: May 23, 2018 11:21 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کوریائی ممالک کے درمیان جولائی میں مذاکرات کا امکان
فائل فوٹو

واشنگٹن۔ شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان آئندہ جولائی میں اعلی سطحی مذاکرات ہونے کا امکان ہے۔جنوبی کوریا حکومت کے ترجمان یون یونگ چان نے واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور جنوبی کوریا کے صدر مون جائے ان کے درمیان ملاقات کے بعد نامہ نگاروں کو یہ اطلاع دی۔


انہوں نے کہا کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں 25 جولائی کو مکمل ہو جائے گی، جس کے بعد دونوں کوریائی ممالک کے درمیان مذاکرات ہو سکتے ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتہ شمالی کوریا نے امریکہ- جنوبی کوریا مشترکہ فوجی مشق کی مخالفت میں جنوبی کوریا کے حکام کے ساتھ پہلے سے طے میٹنگ آخری لمحات میں منسوخ کر دی گئی تھی۔

First published: May 23, 2018 11:20 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading