ہوم » نیوز » عالمی منظر

شمالی کوریا کا رواں ماہ کے آخر میں عالمی میڈیا کی موجودگی میں جوہری تنصیبات تباہ کرنے کا اعلان

شمالی کوریا نے رواں ماہ کے آخر میں بین الااقوامی میڈیا کی موجودگی میں اپنی جوہری تنصبات کو تباہ کرنے کا اعلان کردیا۔

  • UNI
  • Last Updated: May 13, 2018 12:11 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
شمالی کوریا کا رواں ماہ کے آخر میں عالمی میڈیا کی موجودگی میں جوہری تنصیبات تباہ کرنے کا اعلان
شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان کی فائل فوٹو: ایسوسی ایٹیڈ پریس

سیول: شمالی کوریا نے رواں ماہ کے آخر میں بین الااقوامی میڈیا کی موجودگی میں اپنی جوہری تنصبات کو تباہ کرنے کا اعلان کردیا۔ واضح رہے کہ مذکورہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا جب 23 مئی کو شمالی کوریا اور امریکہ کے مابین مذاکرات کا دور شروع ہونے کا امکان ہے۔

اے ایف پی کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کیا تھا کہ وہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے 12 جون کو سنگاپور میں ملاقات کریں گے۔

دوسری جانب شمالی کوریا نے بھی دعوت قبول کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ جوہری تنصیبات کو خود تباہ کردے گا۔ اس حوالے سے ناقدین نے خبردار کیا کہ پیونگ یونگ نے تاحال جوہری ہتھیار کی تیاری معطل کرنے سے متعلق باقاعدہ اعلان نہیں کیا، ان ہتھیاروں میں امریکہ کو نشانہ بنانے والے میزائل بھی شامل ہیں۔

First published: May 13, 2018 12:11 PM IST