ہوم » نیوز » عالمی منظر

جنوبی کوریا- امریکہ مشترکہ فوجی مشق، تین لاکھ 17 ہزار فوجیوں کی شرکت کا امکان

جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ وہ اپنا سالانہ فوجی مشق امریکہ کے ساتھ یکم اپریل سے شروع کرےگا ۔جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے ترجمان نے آج یہ اطلاع دی ۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 20, 2018 01:28 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جنوبی کوریا- امریکہ مشترکہ فوجی مشق، تین لاکھ 17 ہزار فوجیوں کی شرکت کا امکان
جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ وہ اپنا سالانہ فوجی مشق امریکہ کے ساتھ یکم اپریل سے شروع کرےگا ۔جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے ترجمان نے آج یہ اطلاع دی ۔

سول۔جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ وہ اپنا سالانہ فوجی مشق امریکہ کے ساتھ یکم اپریل سے شروع کرےگا ۔جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے ترجمان نے آج یہ اطلاع دی ۔ جنوبی کوریا جنوری میں امریکہ کے ساتھ اپنے مشترکہ فوجی مشق کو سرمائی اولمپک کے پیش نظر ملتوی کرنے پر راضی ہو گیا تھا ۔


اس کے بعد سرمائی کھیلوں سے قبل جنوبی اور شمالی کوریا کے درمیان دو سال کے وقفہ کے بعد پہلی بار رسمی طور پر بات چیت ہوئی ۔


جنوبی کوریا کے سرکاری ذرائع کے مطابق مشترکہ فوجی مشق میں امریکہ کے 17 ہزاراورجنوبی کوریا کے تین لاکھ فوجیوں کے حصہ لینے کا امکان ہے۔ اس سال ہونے والے مشترکہ فوجی مشق میں امریکہ کے جوہری اسلحہ لےجانے والے جہاز شامل نہیں ہوں گے۔

First published: Mar 20, 2018 01:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading