ہوم » نیوز » عالمی منظر

محبت کا ڈھونگ : دو سال میں 200 افراد کو اس حسینہ نے بنایا اپنا دیوانہ ، پھر کنگال بناکر کہہ دیا خیرباد

یہی نہیں محبت کا ڈھونگ رچنے والی اس خاتون کے مطابق اس نے انتہائی معمولی باتوں پر بھی اپنے تعلقات ختم کئے ۔ ایک شخص کو اس نے ایک ہی دن میں صرف اس وجہ سے چھوڑ دیا کہ اس نے تحفہ کیوں نہیں دیا

  • Share this:
محبت کا ڈھونگ : دو سال میں 200 افراد کو اس حسینہ نے بنایا اپنا دیوانہ ، پھر کنگال بناکر کہہ دیا خیرباد
جنوبی کوریا کی ہان مائرم

جنوبی کوریا کی ایک خوبرو حسینہ  نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے دو سال سے بھی کم کی مدت میں 200 افراد کو اپنی جعلی محبت کا شکار بنایا ، ان سے بڑے بڑے قیمتی تحائف وصول کئے اور پھر ٹھینگا دکھادیا ۔ یہی نہیں محبت کا ڈھونگ رچنے والی اس خاتون کے مطابق اس نے انتہائی معمولی باتوں پر بھی اپنے تعلقات ختم کئے ۔ ایک شخص کو اس نے ایک ہی دن میں صرف اس وجہ سے چھوڑ دیا کہ اس نے تحفہ کیوں نہیں دیا ۔

جنوبی کوریا کی ہان مائرم نامی خاتون ایک ٹی وی شومارس پیپل ایکس فائل میں شرکت کے دوران اس بات کا اعتراف کیا ۔ ہان نے بتایا کہ اس کے کسی کے ساتھ بھی مراسم بہت کم مدت کے لیے رہے ، جس کے بعد اس نے دوسرے مرد سے دوستی کی اور پھراسے بھی چھوڑکرتیسرے سے راہ ورسم بڑھائی۔ ہان کے مطابق یہ ساری دوستیاں مالی فوائد کے لیے تھیں اور مرد مسلسل اس کے مالی مطالبات سے جوں ہی تنگ آتا تھا وہ اسے چھوڑ دیتی تھی۔

ہان کے مطابق اب تک وہ سیکڑوں مردوں سے ایک کروڑ کے تحفے، زیورات اور قیمتی آلات وصول کرچکی ہیں۔اپنے آخری شکار کے بارے میں ہان کا کہنا تھا کہ کہ وہ بار بار اپنے اس دوست سے موبائل فون کے بِل کے بارے میں کہتی رہیں اوراس نے 10 ہزارروپے کا بل بھی ادا کردیا لیکن اس کے بعد خاتون نے اسے ریستوران کا بل ادا کرنے کا بھی کہا جس پر اس نے انکار کردیا اور یوں یہ ملاقات بھی اختتام پذیر ہوگئی۔

First published: Apr 30, 2018 09:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading