ہوم » نیوز » عالمی منظر

گزشتہ پانچ سالوں سے ہر دن پیڑ پر اپنا سر پٹکتا ہے یہ شخص ، وجہ جان کر رہ جائیں گے حیران

جنوبی کوریا کے سیول میں ایک شخص ہر دن کچھ ایسا کام کرتا ہے ، جس کے بارے میں جان کر ہرکوئی حیران ہورہا ہے ۔ موچی کا کام کرنے والا یہ شخص گزشتہ پانچ سالوں سے ہر دن ایک پیڑ پر اپنا سر اور جسم زور زور سے مارتا ہے ۔

  • Share this:
گزشتہ پانچ سالوں سے ہر دن پیڑ پر اپنا سر پٹکتا ہے یہ شخص ، وجہ جان کر رہ جائیں گے حیران
گزشتہ پانچ سالوں سے ہر دن پیڑ پر اپنا سر پٹکتا ہے یہ شخص ، وجہ جان کر رہ جائیں گے حیران

کبھی غلطی سے بھی اگر ہمارا سر کسی ٹھوس چیز سے ٹکرا جائے تو ہمیں اتنا درد ہوتا ہے کہ اس کو برداشت کرپانا مشکل ہوتا ہے ۔ کئی مرتبہ سر کے اندر کوئی پریشانی بھی ہوسکتی ہے ، جس سے صحت سے وابستہ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ مگر کوریا کا ایک شخص ان باتوں کو نظر انداز کرکے ہر دن ایک پیڑ سے اپنا سر ٹکراتا ہے اور ساتھ ہی اپنے جسم کو بھی پیڑ سے ٹکراتا ہے ۔


جنوبی کوریا کے سیول میں ایک شخص ہر دن کچھ ایسا کام کرتا ہے ، جس کے بارے میں جان کر ہرکوئی حیران ہورہا ہے ۔ موچی کا کام کرنے والا یہ شخص گزشتہ پانچ سالوں سے ہر دن ایک پیڑ پر اپنا سر اور جسم زور زور سے مارتا ہے ۔ کوریا کے ایک چینل نے بھی اس شخص کی اسٹوری کوور کی تھی ۔ پہلی مرتبہ دیکھنے پر لوگ اس شخص کو پاگل سمجھتے ہیں ۔ یہ شخص اتنی زور سے اپنا سر پیڑ پر مارتا ہے کہ اس کی پیشانی پر زخم ہوچکا ہے ، مگر وہ اس سے رکتا نہیں ہے ۔


روڈ سے متصل اس شخص کی ایک چھوٹی سی دکان ہے ۔ وہ روز اپنی دکان سے باہر نکلتا ہے اور پاس میں ایک پیڑ کے نزدیک جاکر اس پر سر پٹکنا شروع کردیتا ہے ۔ پھر وہ اپنا کندھا اور جسم بھی پیڑ سے ٹکراتا ہے۔ ایک مرتبہ اس شخص کا ویڈیو بنانے کے دوران چینل والے لوگ بھی اس کے سر پٹکنے سے ڈر کر اس کو روکنے لگے ، مگر اس نے ان سے کہا کہ یہ اس کی روز کی ٹریننگ ہے ۔ اس کی پیشانی سے خون بھی بہنے لگا ۔ پیڑ پر سر پٹکنے کے بعد یہ شخص اپنی دکان میں آکر سر پر زخم بھرنے کیلئے مرہم لگاتا ہے ۔ اس کی پیشانی ، سر پٹکنے کی وجہ سے سیاہ ہوچکی ہے اور زخم بھی نہیں بھرپاتا ہے کیونکہ وہ روز اپنا سر پٹکتا ہے ۔


جب اس شخص سے پوچھا گیا کہ وہ اپنا سر پیڑ پر کیوں پٹکتا ہے ، تو اس نے جواب دیا کہ جب وہ نوجوان تھا تب وہ ایک باکسر تھا ۔ مگر گھر کی ضرورتوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے اس کو باکسنگ کریئر چھوڑنا پڑا ۔ اس کے پاس نہ تو اتنے پیسے تھے اور نہ ہی اتنا وقت تھا کہ وہ باکسنگ جم جاسکے ، اس لئے اس کو ٹریننگ کرنے کا ایک خاص طریقہ سمجھ میں آیا اور وہ روز پیڑ پر اپنے جسم اور سر کو پٹکتا ہے جس سے اس کا سر مضبوط رہے اور لوگوں کو یہ پتہ رہے کہ وہ ابھی بھی فارم میں ہے ۔ مذکورہ شخص نے بتایا کہ وہ اپنا سر ٹکرانا 65 سال کی عمر تک جاری رکھے گا اور پھر چھوڑ دے گا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jan 04, 2021 03:52 PM IST