ہوم » نیوز » عالمی منظر

جنوبی کوریا کے ایک اسپتال میں بھیانک آتشزدگی ، 41 افراد کی موت ، 40 دیگر زخمی

جنوبی کوریا کے مر یانگ کے ایک ہسپتال میں آج صبح آگ لگ جانے سے کم از کم 41 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد افراد جھلس گئے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 26, 2018 02:18 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جنوبی کوریا کے ایک اسپتال میں بھیانک آتشزدگی ، 41 افراد کی موت ، 40 دیگر زخمی
جنوبی کوریا کے مر یانگ کے ایک ہسپتال میں آج صبح آگ لگ جانے سے کم از کم 41 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد افراد جھلس گئے ۔

سول: جنوبی کوریا کے مر یانگ کے ایک ہسپتال میں آج صبح آگ لگ جانے سے کم از کم 41 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد افراد جھلس گئے ۔ سرکاری ذرائع نے اس کی اطلاع دی۔ بی بی سی نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ یہ آگ دل کی بیماریوں کے لئے مخصوص سیجونگ اسپتال کے ایمرجینسی وارڈ میں لگی اور پھر دوسرے وارڈوں تک پھیلتی گئی۔

رپورٹوں کے مطابق اس واقعہ کے دوران ہسپتال میں 200 مریض موجود تھے۔ آگ کی اطلاع ملنے کے بعد راحت بچاؤ مہم شروع کردی گئی اور کافی لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ۔لیکن بہت سے لوگ اس کی زد میں آکر فوت ہوگئے اور سرکاری طور پر ان کی تعداد 33 بتائی گئی ہے۔ آگ سے 40 سے زائد افرادجھلس گئے ہیں، جن میں سے بہت سے افراد کی حالت نازک ہے۔ گزشتہ ایک دہائی میں یہ جنوبی کوریا کی سب سے زیادہ خوفناک آگ ہے۔

فائر بریگیڈ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ مان وو نے صحافیوں کو بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں لگ سکا ہے ۔یونہاپ نیوز ایجنسی نے بتایا کہ 93 مریضوں کوبحفاظت نکال لیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ صدر مون جائی جے نے ایک ہنگامی میٹنگ طلب کی ہے جس میں اس حادثے سے نمٹنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ یہ ہسپتال سال 2008 سے کام کر رہا ہے اور اس میں 200 مریضوں کو بھرتی کرنے کا نظم ہے۔

First published: Jan 26, 2018 02:18 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading